RWM29082023 الرجی
بسم اللہ الرحمن الرحیم شِریٰ۔ Urticaria کا شافی یونانی علاج حکیم و ڈاکٹر شاہدبدرفلاحی بی،یو،ایم،ایس، اجمل خان طبیہ کالج، اے، ایم، یو مطب کے بالکل ابتدائی ایام تھے ایک 35/36سالہ جوان میرے مطب پر آیا اور کہنے لگا کہ پچھلے آٹھ سالوں سے مبتلائے مرض ہوں رات میں مجھے پتی اچھلتی ہے۔ اور میں بہت پریشان ہو جایا کرتا ہوں سخت جلن بڑے بڑے سرخ چکتے ، ددوڑے ، شدید خارش میں کھجاتے کھجاتے بدحواس ہو جاتا ہوں۔ شروعات میں بس ایک ٹکیہ Avil کی کھا لینے سے یہ مرض ہفتوں کیلئے رفع ہو جاتا تھا اور اب حال یہ ہے کی رات 9 بجے Avil اور betnisol کا انجکشن لینا پڑتا ہے تب رات گزرتی ہے میں کیا کروں۔۔۔۔ اب تھک ہار کر یونانی علاج کی طرف آیا ہوں۔ حکیم صاحب اب جسم پر چکتے بڑے بڑے نکلتے ہیں جسمیں شدید خارش ہوتی ہے حد درجہ جلن ہوتی ہے۔ میں نے مریض کا حوصلہ بڑھایا کی انشاءاللہ اب آپ ٹھیک ہو جائیں گے۔ میں نے بڑے ہی اطمینان سے نقوع شاہترہ صبح خالی پیٹ اور رات میں ایک چمچہ معجون عشبہ کھانے کی تلقین کی اور مزید کہا کی ابھی تین چار دن تک جس طرح انکجشن وغیرہ لیتے ہیں وہ سب لیتے رہیں۔ انگریزی دواؤں کو دھیرے دھیرے ترک کریں۔ مریض د