اشاعتیں
پنجاب کالونی قصور گلی نمبر 3 کھارا روڈ پاکستان لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں
RWM02032023 QURAN A 123 SURH AL NEESA
- لنک حاصل کریں
- ای میل
- دیگر ایپس
🌹🌻——————-🌹 *📖سورۃ النساء * *🔘آیت نمبر124 **أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ *بسْــــــــــــــمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم* وَ مَنۡ یَّعۡمَلۡ مِنَ الصّٰلِحٰتِ مِنۡ ذَکَرٍ اَوۡ اُنۡثٰی وَ ہُوَ مُؤۡمِنٌ فَاُولٰٓئِکَ یَدۡخُلُوۡنَ الۡجَنَّۃَ وَ لَا یُظۡلَمُوۡنَ نَقِیۡرًا وَمَنۡ: اور جو کوئی یَّعۡمَلۡ: عمل کرے مِنَ الصّٰلِحٰتِ: نیک مِنۡ ذَکَرٍ: مرد ہو اَوۡ: یا اُنۡثٰی: عورت وَہُوَ: جب کہ وہ مُؤۡمِنٌ: مومن ہو فَاُولٰٓئِکَ: تو یہی لوگ یَدۡخُلُوۡنَ: داخل ہوں گے الۡجَنَّۃَ: جنت میں وَلَا: اور نہ یُظۡلَمُوۡنَ: وہ ظلم کیے جائیں گے نَقِیۡرًا: کھجور کی گٹھلی میں سوراخ برابر اور جو نیک عمل کرے گا ، خواہ مرد ہو یا عورت ، بشرطیکہ ہو وہ مومن ، تو ایسے ہی لوگ جنّت میں داخل ہوں گے اور ان کی ذرّہ برابر حق تلفی نہ ہونے پائے گی ۔ 🌹🌷——————🌷🌹
RWM10022023 انجیر
- لنک حاصل کریں
- ای میل
- دیگر ایپس
*انجیر ۔۔۔۔۔۔۔ قدرت کا ایک بیش قیمت تحفہ* مختلف طبی شعبوں کی تحقیقات کے مطابق انجیر ملین ہے‘ مدرالبول ہے‘ اس لیے پرانے قبض ‘ کھانسی اور رنگ نکھارنے کی لیے مفید ہے۔ پرانے قبض کے لیے روزانہ پانچ دانے کھانے چاہئیں جبکہ موٹاپا کم کرنے کے لیے تین دانے بھی کافی ہیں۔ اطباء نے چیچک کے علاج میں بھی انجیر کا ذکر کیا ہے۔ چیچک یا دوسری متعدی بیماریوں میں انجیر چونکہ جسم کی قوت مدافعت بڑھاتی اور سوزشوں کی ورم کم کرتی ہے۔ اس لیے سوزش خواہ کوئی بھی ہو انجیر کے استعمال کا جواز موجود ہے۔ ایک دوسرے نسخے کے مطابق انجیر اور کلونجی نہار منہ کھانے سے اس دن زہروں کا اثر نہیں ہوتا۔ جو کا آٹا اور انجیر ملا کر دینے سے متعدد دماغی امراض میں فائدہ ہوتا ہے۔ میتھی کے بیج‘ انجیر اور پانی کو پکا کر خوب گاڑھا کر لیں‘ اس میں شہد ملانے سے کھانسی کی شدت کم ہو جاتی ہے۔ یہ دمے اور بلغمی پیاس میں بھی مفید ہے۔ انجیر کھانے سے حیض کے خون میں اضافہ ہوتا ہے اور دودھ زیادہ پیدا ہوتا ہے۔ وید کہتے ہیں کہ انجیر کھانے سے چہرے پر نکھار آتا ہے‘ بائو گولہ کو نافع ہے اور حواس خمسہ کو قوت ملتی ہے۔ اس کے گودے کو شکر اور سرکے کے ساتھ پیس ک
RWM21012023 بوڑھوں میں پانی کی کمی
- لنک حاصل کریں
- ای میل
- دیگر ایپس
Very important information for our colleagues. Regards. *بوڑھوں کو خوب پانی پلائیں ؛ (پانی کی بھری ھوئی بوتل ان کے پاس سامنے بلکہ قریب تر رکھیں)۔* By Arnaldo (Liechtenstein, physician) میں جب بھی میڈیسن کے چوتھے سال میں طلباء کو کلینیکل میڈیسن سکھاتا ہوں تو میں مندرجہ ذیل سوال پوچھتا ھوں: بوڑھوں میں ذہنی الجھن کی وجوہات کیا ہیں؟ کسی کا جواب ہوتا ہے: *سر میں ٹیومر۔* میں نے جواب دیا: نہیں۔ دوسرے تجویز کرتے ہیں: *الزائمر کی ابتدائی علامات۔* میں نے پھر جواب دیا: نہیں۔ ان کے جوابات کو مسترد کرنے کے بعد جب وہ خاموش ہوجاتے ہیں۔ تو جب میں انہیں تین عام وجوہات کی فہرست دیتا ہوں تو ان کے منہ کھلے کے کھلے رہ جاتے ہیں۔ *1- بے قابو ذیابیطس۔* *2- پیشاب کا انفیکشن۔* *3- پانی کی کمی۔* یہ وجوہات بظاھر لطیفے کی طرح لگتی ہیں۔ لیکن ایسا نہیں ہے۔ *عام طور پر 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو پیاس لگنا بند ہوجاتی ہے* اور اس کے نتیجے میں وہ مائعات پینا بند کردیتے ہیں۔ اور اگر کوئی ارد گرد موجود فرد انہیں کچھ پانی وغیرہ پینے کی یاد نہ دلائے تو وہ تیزی سے ڈی ہائیڈریٹ ہو نے لگتے ہیں۔ ان کےجسم میں پانی ک
RWM18012023 الحاق فیڈرل بورڈ آف ایجوکیشن اور نیشنل کونسل فار طب
- لنک حاصل کریں
- ای میل
- دیگر ایپس
نیشنل کونسل فار طب اور فیڈرل بورڈ آف ایجوکیشن کے درمیان طبیہ کالجز کے الحاق کا معاہدہ طے پاگیا ۔ صدر نیشنل کونسل فار طب حکیم محمد احمد سلیمی اور چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ایجوکیشن جناب قیصر عالم نے معاہدے پر دستخط کیے۔ معاہدے کے مطابق نیشنل کونسل فار طب سے ریکگنائزڈ طبیہ کالجز کا فیڈرل بورڈ آف ایجوکیشن کے ساتھ الحاق کیا جائے گا اور طبیہ کالجز کے طلباء سال اول اور سال دوم کے امتحانات فیڈرل بورڈ کے تحت دیں گے اور پاس ہونے والے طلباء کو انٹرمیڈیٹ کی اسناد فیڈرل بورڈ جاری کرے گا۔ معاہدے میں Affiliation کے طریقہ کار کو وضع کیا گیا ہے جس کے مطابق نیشنل کونسل فار طب کے ریکگنائزڈ طبیہ کالجز آن لائن اپلائی کر کے affiliate ہو جائیں گے۔ معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب فیڈرل بورڈ کے کانفرنس روم میں منعقد ہوئی ۔ اس موقع پر رجسٹرار طب کونسل محمد اسماعیل خان, چیئرمین نصاب کمیٹی حکیم حافظ فرید یونس , حکیم شیر افگن ,حکیم سعد عابد میر اور کنٹرولر ایجوکیشن طب کونسل محمد اشرف صدیقی نے نیشنل کونسل فار طب کی جانب سے جبکہ کنٹرولر ٹیکنیکل ایجوکیشن مس شفق , ڈپٹی ڈاٰریکٹر affiliation جناب ندیم عباسی اور مسٹر وقاص نے
RWM09012023 برص
- لنک حاصل کریں
- ای میل
- دیگر ایپس
برص کا دودھ یا مچھلی ایک ساتھ کھانے سے کوئی تعلق نہیں‘ اس حوالے سے ہم نے ماہرین سے بات کر کے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ اس عارضے کا مچھلی کھانے کے بعد دودھ پینے سے کیا تعلق ہے۔ ڈرماٹولوجسٹ (ماہرِ امراضِ جلد) ڈاکٹر ارمیلہ جاوید نے بتایا کہ یہ ایک مفروضہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’اس کا دودھ یا مچھلی ایک ساتھ کھانے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ بلکہ یہ اس کا کسی کھانے پینے کی چیز سے بھی کوئی تعلق نہیں ہے۔‘ ڈاکٹر ارمیلہ کا کہنا تھا کہ ’یہ ایک آٹوامیون بیماری ہے یعنی آپ کا مدافعتی نظام خود سے ہی میلونن (جلد کو رنگت دینے والے خلیے) کے خلاف اینٹی باڈیز بنانے لگ جاتا ہے۔ ’جس کے باعث جس جگہ وہ اینٹی باڈیز حملہ کرتی ہیں وہاں سے میلونن ختم ہو جاتے ہیں جو ہماری جلد پر واضح دکھائی دیتا ہے۔ ’طبی اعتبار سے اس کی وجہ یہ ہے۔‘ اس بارے میں بات کرتے ہوئے ماہرِ غذائیت ڈاکٹر زینب کا کہنا تھا کہ ’ہمارے ہاں یہ مفروضہ ضرور ہے لیکن اس کی سائنسی بنیاد نہیں ہیں۔‘ ڈاکٹر زینب نے کہا کہ ’یہ نہیں ہوتا کہ دونوں چیزوں کے ملاپ سے کچھ ایسا بنتا ہے جس سے جلد پر برص ہو جاتا ہے۔‘ ’کھانوں کی تاثیر نہیں مقدار اہم ہے‘ خیال رہے کہ یہ صرف مچ