چائینیز اور عربوں کا پسندیدہ قہوہ ناشتے کے ساتھ پئیں، سارا دن چستی اورلائف کا بونس بھی ملے گا.. کولیسٹرول حد سے بڑھ جائے توہارٹ اٹیک اور موٹاپے کا باعث بن جاتا ہے۔ غیر معیاری غذاوں اور طرز معاشرت کی وجہ سے کولیسٹرول بڑھ جاتا ہے۔بعض حالات میں یہ صرف ڈپریشن سے بھی بڑھ جاتا ہے ۔ ان حالات میں ایسے افراد جن میں کولیسٹرول بڑھنے کی شرح زیادہ ہوتی ہے انہیں ادرک کو اپنی غذا کا حصہ بنانا چاہئے ۔ ماہرین اغذیہ کے مطابق ادرک کھانے میں کتر کر یا پیس کر ڈالی جائے یا اسکا پاوڈر پانی کے ساتھ یا کھانے پر چھڑک کر یا پھر اسکا جوشاندہ بنا کر پی لیا جائے ، یہ ہر دوصورت میں جسم میں اینٹی آکسیڈنٹ کردار اداکرتی ہے اور اسکے اجزا خون میں اضافی اور مضر صحت کولیسٹرول بڑھنے نہیں دیتے ۔ ادرک کے استعمال سے خون میں بننے والے چکنے مادوں کا دو سے چار ہفتوں کے دوران تدارک ہوجاتا ہے ۔ جس سے خون میں کولیسٹرول کی مقدار کم ہوجاتی ہے۔ ہمارے ہاں عام طور پر سمجھا جاتا ہے کہ ادرک خشکی اور گرمی پیدا کرتی ہے ۔یہ مفروضہ ہے ، البتہ اعتدال سے زیادہ استعمال کرنا مناسب نہیں ہوتا ۔اپنے طبی معالج یا ماہر غذائیت سے مشورہ کرنے ک...