HEC CHECK REPORT OF 2013 TO 2020
محترم اطبائے کرام! یہ خبر آپ کے لیئے یقیناً دلچسپی کا باعث ہوگی کہ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے اپنی سالانہ رپورٹ جاری کردی ہےجس میں 2013ء سے 2019ء تک کُل 7519 سرکاری اور نجی ہسپتال، دیہی مراکزِ صحت، جنرل پریکٹشنرز کے کلینک، حکماء کے مطب، ہومیوپیتھک کلینک، تشخیصی لیبارٹریز اور ڈینٹل کلینک معائنے کے بعد ہیلتھ کیئر کمیشن کے معیار پر پورے اترے ہیں آپ کے لیئے یہ خبر بھی مسرت کا باعث ہوگی ان 7519 اداروں میں صرف اطباء کے مطبوں کی تعداد 5363 ہے جب کہ ہومیوپیتھک کلینک صرف 1522 ہی معیار پر اترسکے ہیں- یہ تعداد ثابت کرتی ہے کہ اطباء نے اپنے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے بہت محنت کی ہے اور اس بات پر ملک بھر کے اطباء مبارکباد کے مستحق ہیں۔ان اطباء کی محنت بھی قابلِ ستائش ہے جنہوں نے پاکستان طبی کانفرنس کی طرف سے آگاہی کے لئے منعقد کی جانے والی نشستوں میں شرکت کی اور ہم سے رابطہ رکھا۔۔۔۔ علاوہ ازیں یہ بات اہمیت کی حامل ہے کہ اب پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے مطبوں کے معائنے کے لئے ضابطہ مقرر کر دیا ہے پہلے معائنے پر مطب کا معیار نامکمل ہوا تو دوسرے معائنے تک مہلت دی جائے گی اور اگر دوسرے معائنے پر...