Raj Welfare Matab 🌙 Hakeem Abdul Ghaffar Kasuri Punjab Colony Kasur City,Punjab Pk Hakim House 🏠 St#3 Khara Road Story No.1*Near Punjab Model Girl High School 📲 0306 4342541 *میڈیکل پامسٹری کتاب بارے تاثرات* دست شناسی ایک بہت قدیم علم و فن ھے جو عموما مستقبل میں پیش آنے والے زندگی کے واقعات کی پیشین گوئی تک محدود تھا۔ لیکن جوں جوں سائنس نے ترقی کی ہے اسکے ساتھ ھی سائنس کا دائرہ کار وسیع ھوتا گیا۔ دنیا کے بیشتر علوم سائنسی ڈھانچے میں ڈھلتے اور نکھرتے چلے گئے۔ اسی طرح پامسٹری پر سائنٹفک اپروچ رکھنے والے محققین نے اسے سائنٹفک علم بنانے کی طرف توجہ دی۔ ان چند نابغہ روزگار محققین میں سے ایک، زیر نظر کتاب کے مصنف پروفیسر حکیم سبحان اللہ صاحب (فاضل طب والجراحت) ھیں، آپ یونیفیکیشن طبی فاونڈیشن اسلام آباد کے وائس چیئرمین ھیں، آپ صوبہ خیبر پختونخواہ کے علاقہ صوابی میں پیدا ھوۓ۔ اللہ کریم نے آپ کو ذھانت اور نقطہ دانی کی صلاحیت بچپن سے ھی ودیعت فرمادی تھی۔ حکمت کے شعبہ سے وابستگی کے بعد جب آپ نے پامسٹری سیکھنا شروع کی تو بار بار آپ کی باریک بیں نگاھیں مریض کی ہتھیلی پر من...