RWM09032025 دست شناسی

 Raj Welfare Matab 🌙

Hakeem Abdul Ghaffar Kasuri 

Punjab Colony Kasur City,Punjab 

Pk Hakim House 🏠 St#3 Khara Road Story No.1*Near Punjab Model Girl High School 

📲 0306 4342541

*میڈیکل پامسٹری کتاب بارے تاثرات*


دست شناسی ایک بہت قدیم علم و فن ھے جو عموما مستقبل میں پیش آنے والے زندگی کے واقعات کی پیشین گوئی تک محدود تھا۔ لیکن جوں جوں سائنس نے ترقی کی ہے اسکے ساتھ ھی سائنس کا دائرہ کار وسیع ھوتا گیا۔ دنیا کے بیشتر علوم سائنسی ڈھانچے میں ڈھلتے اور نکھرتے چلے گئے۔ اسی طرح پامسٹری پر سائنٹفک اپروچ رکھنے والے محققین نے اسے سائنٹفک علم بنانے کی طرف توجہ دی۔ ان چند نابغہ روزگار محققین میں سے ایک، زیر نظر کتاب کے مصنف پروفیسر حکیم سبحان اللہ صاحب (فاضل طب والجراحت) ھیں، آپ یونیفیکیشن طبی فاونڈیشن اسلام آباد کے وائس چیئرمین ھیں، آپ صوبہ خیبر پختونخواہ کے علاقہ صوابی میں پیدا ھوۓ۔ اللہ کریم نے آپ کو ذھانت اور نقطہ دانی کی صلاحیت بچپن سے ھی ودیعت فرمادی تھی۔ حکمت کے شعبہ سے وابستگی کے بعد جب آپ نے پامسٹری سیکھنا شروع کی تو بار بار آپ کی باریک بیں نگاھیں مریض کی ہتھیلی پر منقش لیکیروں میں کچھ خاص نشانیاں تلاش کرتی رہتیں۔ یوں  آپ نے امراض سے متعلقہ بیشمار لکیروں اور نشانات کو تحقیق کرلیا۔ پھر ایک وقت آیا کہ آپ نے اس علم سے مریضوں کی تشخیص کرکے دنیا کو حیران کرنا شروع کردیا۔ مجھے اچھی طرح یاد ہے ایک بار خود مجھے فیملی کے ھمراہ پروفیسر سبحان اللہ صاحب سے ملنا تھا تو آپ نے ھمارے ھاتھ دیکھ کر بالکل ایکوریٹ ھمارے مسائل سے آگاہ کرکے ھمیں ورطہ حیرت میں ڈال دیا تھا۔ پروفیسر صاحب نے کمپیوٹر میں اپنے تحقیقی نوٹس کافی حد تک لکھے ھوۓ تھے۔ اس دن میری فرمائش پر پروفیسر سبحان اللہ صاحب نے اپنی تحقیقات پر مبنی کتاب کی کمپوزنگ شروع کردی جو کہ آج میڈیکل پامسٹری کے نام سے آپ قارئین کے ھاتھوں میں ھے۔ 

قارئین یہ کتاب بغور پڑھیں اور سمجھیں، بلکہ بار بار پڑھتے رھیں، رفتہ رفتہ آپ بھی پروفیسر سبحان اللہ صاحب جیسی مہارت حاصل کرسکتے ھیں۔ اسکی مدد سے آپ کو مریض کے امراض کی بہترین نشاندھی ھوگی۔ آپ نہ صرف مریض کا مزاج بلکہ مرض کا مقام بھی بتاسکتے ھیں۔ 

آخر میں میری درخواست ھے کہ اس کتاب سے استفادہ کرکے اپنی طبی پریکٹس اور حذاقت میں اضافہ کریں اور مصنف کے حق میں دعاء ضرور کریں۔ اس کتاب کی تکمیل میں پروفیسر سبحان اللہ صاحب نے دن رات ایک کرکے میڈیکل سے وابستہ افراد کیلیئے بہت سی آسانیاں مہیا کردی ہیں۔ 

اس نادر علمی کتاب کی قیمت 1500 روپے رکھی گئی ہے۔ ابھی کتاب پرنٹنگ کے مرحلہ میں ھے۔ کتاب کی تعداد محدود ھے اس لیئے جو اطباء اور ھومیو ڈاکٹرز یہ کتاب لینا چاہتے ھیں 1500 روپے نیچے درج کردہ نمبر پر ایزی پیسہ کریں، اور اسکی رسید بمع اپنا ایڈریس اسی نمبر پر واٹس ایپ کردیں۔ فورا کتاب آپ کے پتہ پر ارسال کردی جاۓ گی۔ 

والسلام

*حکیم و ڈاکٹر سید رضوان شاہ گیلانی، مرکزی صدر یونیفیکیشن طبی فاونڈیشن پاکستان 03455580471*

تبصرے

Raaj Wellfair Matab

قرشی لیسٹ 1 سے 75 تک

قرشی لیسٹ 76 سے 150 تک