تھائی رائیڈ ہارمونز ہارمونز ہمارے جسم میں پاۓ جانے والے ایسے کیمکلز ہیں جو جسم کے مخصوص حصوں میں پیدا ہوتے ہیں اور براہ راست خون میں خارج ہو کر اپنا مخصوص کام سرانجام دیتے ہیں۔جسم کے یہ مخصوص حصے گلینڈز(غدود) کہلاتے ہیں۔مثال کے طور پر انسولین ایک ایسا ہارمون ہے جسے لبلبہ خون میں خارج کرتا ہے اور اس ہارمون کا کام خون میں گلوکوز کی مقدار کو کنٹرول کرنا ہے۔اسی طرح پیراتھاٸ راٸیڈ ہارمون خون میں کلیشیم کی مقدار کو ریگولیٹ کرتا ہے(یعنی اگر کم ہوجاۓ تو اسکو بڑھا کر نارمل سطح تک لاتا ہے)۔ ویسے تو جسم میں کٸ اقسام کے ہارمونز پاۓ جاتے ہیں تاہم انکے مقابلے میں تھاٸ راٸیڈ ہارمونز کا کردار سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔تھاٸ راٸیڈ ہارمونز کے اہم افعال میں میٹابولزم کو کنٹرول کرنا,دماغی نشوونما,ہڈیوں اور جلد کی تشکیل,مسلز کا سکڑنا اور دل کی دھڑکن کو کنٹرول کرنا وغیرہ شامل ہیں۔ تھاٸ راٸیڈ ہارمونز دو طرح کے ہوتے ہیں جن میں T3(ٹراٸ اوڈو تھاٸ روناٸین) اور T4(تھاٸ راکسین) شامل ہیں۔یہ دونوں ہارونز کا بنیادی اور سب سے اہم کام جسم کے میٹابولزم کو کنٹرول کرنا ہے۔میٹابولزم سے مراد وہ تمام کیمیا...