اشاعتیں

صحیح البخاری 3370

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی آلِِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٰی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰی آلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْد مَّجِیْد، اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰی آلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْد مَّجِیْد۔ اے ﷲ ! محمدۖ اور آلِ محمد ۖ پر ا سی طرح رحمت نازل فرما جس طرح تو نے ابراہیم اور آلِ ابراہیم پر رحمت نازل فرمائی ، بے شک تو ہی تعریف اور بزرگی والا ہے ، اے ﷲ ! محمدۖ او ر آلِ محمدۖ پر ا سی طرح برکت نازل فرما جس طرح تو نے ابراہیم اور آلِ ابراہیم پر برکت نازل فرمائی ، بے شک توہی تعریف اور بزرگی والا ہے۔ (صحیح البخا ری، کتاب الأحادیث الأنبیائ، باب :3370 ) حکیم عبدالغفار قصور پنجاب پاکستان

صحیح البخاری 6358

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ عَبْدِکَ وَ رَسُوْلِکَ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰی اِبْرَاھِیْمَ وَ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰی اِبْرَاھِیْمَ وَ آلِ اِبْرَاھِیْمَ۔ اے ﷲ ! اپنے بندے اور رسول محمدۖ پر اسی طرح رحمت نازل فرما جس طرح تو نے ابراہیم پر رحمت نازل فرمائی اور محمد ۖ اور آلِ محمدۖ پر اسی طرح برکت نازل فرما جس طرح تو نے ابراہیم اور آل ابراہیم پر برکت نازل فرمائی۔ (صحیح البخا ری، کتاب الدعوات، باب الصلاة علی النبیۖ :6358 ) حکیم عبدالغفار قصور پنجاب پاکستان

قائد اعظم کی پیدائش

تصویر

آبی داؤد 981

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ وَعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ۔ اے ﷲ ! نبی اُمی محمدۖ اور آلِ محمد ۖپر رحمت نازل فرما ۔ (سنن أبی داؤد، کتاب الصلاة، باب الصلاة علی النبیۖ بعد التشھد :981 ) صحیح حکیم عبدالغفار قصور پنجاب پاکستان

صحیح ابن حبان 891

اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ بِاَنِّی اُشْھِدُکَ اَنَّکَ لَا اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ الْاَحَدُ الصَّمَدُ الَّذِی لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ وَلَمْ يَکُنْ لَکَ کُفُوًا اَحَد۔ اے ﷲ! بے شک میں تجھ سے سوال کرتا ہوں ، بے شک میں تجھ کو گواہ بناتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو اکیلا ہے، بے نیاز ہے،وہ جس سے نہ کوئی پیدا ہوا اور نہ وہ کسی سے پیدا ہوا اور نہ تیرے لیے کوئی ہمسر ہے۔ (صحیح ابن حبان، کتاب الرقائق، باب الأدعیة، ج : 3، حدیث :891 ) صحیح حکیم عبدالغفار قصور پنجاب پاکستان

ابو داؤد 1495

اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْاَلُکَ بِاَنَّ لَکَ الْحَمْدَ، لَا اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ الْمَنَّانُ بَدِیْعُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ، یَاذَاالْجَلَالِ وَالْاِکْرَامِ یَاحَیُّ یَاقَیُّومُ۔ اے ﷲ! بے شک میں تجھ سے سوال کرتا ہوں بوجہ اس کے کہ سب تعریف تیرے لیے ہے، تیرے سوا کوئی معبود نہیں، بہت احسان کرنے والا، آسمانوں اور زمین کو نئے سرے سے پیدا کرنے والا، اے بزرگی اور عزت والے، اے ہمیشہ زندہ رہنے والے، اور اے ہمیشہ قائم رہنے والے۔ (سنن أبی داؤد، کتاب الوتر ، باب الدعاء :1495 ) صحیح حکیم عبدالغفار قصور پنجاب پاکستان

کشمیر بنے گا پاکستان

تصویر
کشمیر بنے گا پاکستان

قرآن مجید 6846

سُبْحَانَ ﷲِ وَبِحَمْدِہِ سُبْحَانَ ﷲِ الْعَظِیْمِ۔ پاک ہے ﷲ اور اسی کی تعریف ہے، پاک ہے ﷲ بہت بڑا۔ (صحیح مسلم، کتاب الذکر و الدعائ، باب فضل التھلیل والتسبیح : 6846  حکیم عبدالغفار قصور پنجاب پاکستان
سُبْحَانَ ﷲِ وَبِحَمْدِہِ سُبْحَانَ ﷲِ الْعَظِیْمِ۔ پاک ہے ﷲ اور اسی کی تعریف ہے، پاک ہے ﷲ بہت بڑا۔ (صحیح مسلم، کتاب الذکر و الدعائ، باب فضل التھلیل والتسبیح : 6846  حکیم عبدالغفار قصور پنجاب پاکستان

آل عمران 26 27

اَللَّهُمَّ مَالِكَ الْمُلْكِ تُؤْتِی الْمُلْكَ مَنْ تَشَآئُ وَتَنْزِعُ الْمُلْكَ مِمَّنْ تَشَآءُ وَتُعِزُّ مَنْ تَشَآءُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَآءُ ۖ بِیَدِكَ الْخَیْرُ ۖ اِنَّكَ عَلَي كُلِّ شَیْئٍ قَدِیْر ۝ تُوْلِجُ الَّیْلَ فِی النَّهَارِ وَتُوْلِجُ النَّهَارَ فِی الَّيْلِ ۖ وَتُخْرِجُ الْحَیَّ مِنَ الْمَیِّتِ وَتُخْرِجُ الْمَیِّتَ مِنَ الْحَیِّ ۖ وَتَرْزُقُ مَنْ تَشَآءُ بِغَیْرِ حِسَابٍ۔ اے ﷲ بادشاہت کے مالک! تو جسے چاہتا ہے بادشاہت دیتا ہے اور جس سے چاہتا ہے بادشاہت چھین لیتا ہے اور تو جسے چاہتا ہے عزت دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے ذلت دیتا ہے ،تیرے ہاتھ میں ہر بھلائی ہے، بے شک تو ہر چیز پر قادر ہے۔ تو رات کو دن میں داخل کرتا ہے اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے اور تو زندہ کو مردہ سے نکالتا ہے اور تو مردہ کو زندہ سے نکالتا ہے اور تو جسے چاہتا ہے بے حساب رزق دیتا ہے۔ ( آلِ عمران:27–26 ) حکیم عبدالغفار قصور پنجاب پاکستان