اشاعتیں

13(397 وضو سے پہلے کی دعا

 وضو سے پہلے کی دعا بِسْمِ اللّٰہِ ’’اللہ تعالیٰ کے نام کے ساتھ۔‘‘ سنن أبی داود، الطھارۃ، باب فی التسمیۃ علی الوضوئ، حدیث:101، وسنن ابن جامہ، الطھارۃ وسننھا، باب ماجاء فی التسمیۃ فی الوضوئ، حدیث:397 راج ویلفیئر مطب (کلینک) حکیم عبد الغفار قصور طبیبہ شازیہ غفار

12/771-773 مسجد سے نکلنے کی دعا

 مسجد سے نکلنے کی دعا بِسْمِ اللّٰہِ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْٓ اَسْئَلُکَ مِنْ فَضْلِکَ اَللّٰھُمَّ اعْصِمْنِیْ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْمِ ’’اللہ کے نام کے ساتھ (میں نکلتا ہوں) اور درود و سلام ہو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر۔ اے اللہ! میرے لیے اپنے فضل کے دروازے کھول دے۔ اے اللہ! مجھے شیطان مردود سے بچا کے رکھ۔‘‘ سنن أبی داود، الصلاۃ، باب مایقول الرجل عند دخولہ المسجد؟ حدیث:465، وجامع الترمذی، الصلاۃ، باب ماجاء مایقول عند دخولہ المسجد؟ حدیث:314، وسنن ابن ماجہ، المساجد والجماعات، باب الدعاء عند دخول المسجد، حدیث:773-771 راج ویلفیئر مطب (کلینک) حکیم عبد الغفار قصور طبیبہ شازیہ غفار

مسجد کی طرف جانے کی دعا

 مسجد کی طرف جانے کی دعا اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ فِیْ قَلْبِیْ نُوْرًا وَّفِیْ لِسَانِیْ نُوْرًا وَّفِیْ سَمْعِیْ نُوْرًا وَّفِیْ بَصَرِیْ نُوْرًا وَّمِنْ فَوْقِیْ نُوْرًا وَّمِنْ تَحْتِیْ نُوْرًا وَّعَنْ یَّمِیْنِیْ نُوْرًا وَّعَنْ شِمَالِیْ نُوْرًا وَّمِنْ اَمَامِیْ نُوْرًا وَّمِنْ خَلْفِیْ نُوْرًا وَّ اجْعَلْ فِیْ نَفْسِیْ نُوْرًا وَّ اَعْظِمْ لِیْ نُوْرًا وَّ عَظِّمْ لِیْ نُوْرًا وَّ اجْعَلْ لِّیْ نُوْرًا وَّ اجْعَلْنِیْ نُوْرًا، اَللّٰھُمَّ اَعْطِنِیْ نُوْرًا وَّ اجْعَلْ فِیْ عَصَبِیْ نُوْرًا وَّ فِیْ لَحْمِیْ نُوْرًا وَّ فِیْ دَمِیْ نُوْرًا وَّ فِیْ شَعْرِیْ نُوْرًا وَّ فِیْ بَشَرِیْ نُوْرًا، اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ لِّیْ نُوْرًا فِیْ قَبْرِیْ وَنُوْرًا فِیْ عِظَامِیْ، وَزِدْنِیْ نُوْرًا وَّ زِدْنِیْ نُوْرًا وَّ زِدْنِیْ نُوْرًا وَّھَبْ لِیْ نُوْرًا عَلٰی نُوْرٍ ’’اے اللہ! میرے دل میں نور پیدا فرمادے اور میری زبان میں بھی، میرے کانوں میں بھی اور میری نگاہ میں بھی۔ میرے اوپر بھی نور ہو اور میرے نیچے بھی، میرے دائیں بھی نور اور میرے بائیں بھی، میرے سامنے بھی نور اور میرے پیچھے بھی۔ اور...

Almera الماری

تصویر
 

7/9 بیت الخلا سے نکلنے کی دعا

 بیت الخلا سے نکلنے کی دعا غُفْرَانَکَ ’’(اے اللہ! میں) تیری بخشش (چاہتا ہوں۔)‘‘ جامع الترمذی، الطھارۃ، باب مایقول إذا خرج من الخلائ؟ حدیث:7 راج ویلفیئر مطب (کلینک) حکیم عبد الغفار قصور طبیبہ شازیہ غفار

ظفر اقبال پھالہ قصور

تصویر
 

بیت الخلا میں داخل ھونے کی دعا 5/8

 بیت الخلا میں داخل ہونے کی دعا بِسْمِ اللّٰہِ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْٓ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْخُبُثِ وَالْخَبَآئِثِ ’’اللہ کے نام کے ساتھ، اے اللہ! میں تیری پناہ میں آتا ہوں خبیثوں اور خبیثیوں سے۔‘‘ صحیح البخاری، الوضوئ، باب مایقول عند الخلائ؟ حدیث:142، وصحیح مسلم، الحیض، باب مایقول إذا أراد دخول الخلائ؟ حدیث:831، البتہ بسم اللہ کے الفاظ کے لیے دیکھیے المصنف لابن أبی شیبۃ: 11/1، حدیث:5 راج ویلفیئر مطب (کلینک) حکیم عبد الغفار قصور طبیبہ شازیہ غفار

COVID-19 حفاظتی انتظامات کورونا وائرس

 *About COVID-19* *بدحواسی کا شکار نہ ہوں۔ کورونا کے ساتھ زندگی گزارنی ہے تو یہ ضرور پڑھیں۔* *ڈاکٹر یونس صاحب جو مسلسل  آسٹریلیا سے کورونا کے بارے میں حقیقی رہنمائی دے رہے ہیں، نے آج ایک میسج کیا ہے جس میں امریکہ کے ایک ماہر اور یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر کی طرف سے دی گئی ہدایات ہیں۔ جو کورونا کے بارے میں آپ کے خیالات اور معلومات کو ٹھیک جگہ پر سیٹ کر دیں گی۔* *یونیورسٹی آف میری لینڈ سے ہیڈ آف انفیکشیس ڈیزیز کلینک لکھتے ہیں:* *1۔ ہمیں ممکنہ طور پر کورونا کے ساتھ مہینوں یا سالوں تک رہنا ہی ہوگا۔ اس لیے آئیں اور اسکو قبول کریں، لیکن گھبرانے کی بات بھی نہیں ہے۔ صرف اس حقیقت کو مان کر زندگی گذارنا سیکھنا ہے۔* *2۔ جب کورونا وائرس آپ کے خلیوں میں داخل ہو جاتا ہے تو بالٹیاں بھر بھر کر گرم پانی پینے سے بھی کچھ نہیں ہوگا۔ ۔ سوائے اس کے کہ آپ بار بار پیشاب کرنے کو دوڑیں۔* *3۔ ہاتھ دھونا اور دو میٹر کا فاصلہ رکھنا ہی بہترین بچاؤ کا طریقہ ہے۔*   *4۔ اگر آپ کے گھر میں کورونا کا مریض نہیں ہے تو گھر کے فرش کو ڈس انفکیٹنٹ سے دھونے کی ضرورت بھی نہیں ہے۔*  *5۔ ڈیلیوری کے باکس، پیٹرول پمپ...

3401/7 نیند سے بیدار ہو نے کے بعد کی دعائیں

 نیند سے بیدار ہونے کی دعائیں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْٓ عَافَانِیْ فِیْ جَسَدِیْ وَرَدَّ عَلَیَّ رُوْحِیْ وَاَذِنَ لِیْ بِذِکْرِہٖ ’’ہر قسم کی تعریف اللہ ہی کے لیے ہے جس نے مجھے جسمانی عافیت دی اور مجھ پر میری روح لوٹا دی اور مجھے اپنی یاد کی اجازت دی۔‘‘ جامع الترمذی، الدعوات، باب منہ دعائ: باسمک ربی وضعت جنبی، حدیث:3401 راج ویلفیئر مطب (کلینک) حکیم عبد الغفار قصور طبیبہ شازیہ غفار

6887/7 نیند سے بیدار ہو نے کی دعائیں

 نیند سے بیدار ہونے کی دعائیں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْٓ اَحْیَانَا بَعْدَ مَآ اَمَاتَنَا وَاِلَیْہِ النُّشُوْرُ ’’ہر قسم کی تعریف اللہ ہی کے لیے ہے جس نے ہمیں زندہ کیا، بعد اس کے کہ اس نے ہمیں مار دیا تھا اور اسی کی طرف اٹھ کر جانا ہے۔‘‘ صحیح البخاری، الدعوات، باب مایقول إذا نام: حدیث: 6312، وصحیح مسلم، الذکر والدعائ، باب الدعاء عندالنوم، حدیث:6887 راج ویلفیئر مطب (کلینک) حکیم عبد الغفار قصور طبیبہ شازیہ غفار