نمازِ وتر کے بعد کی دعا اس کے ساتھ یہ بھی پڑھے: رَبُّ الْمَلَآئِکَۃِ وَالرُّوْحِ ’’فرشتوں اور روح (جبریل امین) کا رب۔‘‘ سنن الدارقطنی، الوتر، باب مایقرأ فی رکعات الوتر:30/2، حدیث:1644، وزادالمعاد:337/1 راج ویلفیئر مطب (کلینک)🌙 حکیم عبد الغفار قصور
نمازِ وتر کے بعد کی دعا یہ کلمات تین دفعہ پڑھے۔ تیسری دفعہ بآوازِ بلند کہے، آواز کو لمبا بھی کرے سُبْحَانَ الْمَلِکِ الْقُدُّوْسِ ’’پاک ہے بادشاہ، بہت پاکیزہ۔‘‘ سنن أبی داود، الوتر، باب فی الدعاء بعد الوتر، حدیث:1430، وسنن النسائی، قیام اللیل، باب نوع آخر من القراء ۃ فی الوتر، حدیث:1730 راج ویلفیئر مطب (کلینک)🌙 حکیم عبد الغفار قصور
قنوتِ وتر کی دعائیں اَللّٰھُمَّ اِنِّیْٓ اَعُوْذُ بِرِضَاکَ مِنْ سَخَطِکَ وَبِمُعَافَاتِکَ مِنْ عُقُوْبَتِکَ وَاَعُوْذُبِکَ مِنْکَ، لَآ اُحْصِیْ ثَنَآءً عَلَیْکَ اَنْتَ کَمَآ اَثْنَیْتَ عَلٰی نَفْسِکَ ’’اے اللہ! میں پناہ مانگتا ہوں تیری رضا کے ذریعے سے تیری ناراضی سے اور تیری معافی کے ذریعے سے تیری سزا سے اور میں پناہ مانگتا ہوں تیرے ذریعے سے تجھ سے، میں تیری تعریف نہیں کرسکتا، تو اسی طرح ہے جیسے تونے خود اپنے آپ کی تعریف کی۔‘‘ سنن أبی داود، الوتر، باب القنوت فی الوتر، حدیث:1427، وجامع الترمذی، الدعوات، باب فی دعاء الوتر، حدیث:3566، وسنن النسائی، قیام اللیل، باب الدعاء فی الوتر، حدیث:1748، وسنن ابن ماجہ إقامۃ الصلوات، باب ماجاء فی القنوت فی الوتر، حدیث:1779 راج ویلفیئر مطب (کلینک)🌙 حکیم عبد الغفار قصور
سلاجیت کو پتھر کی جان اور پہاڑوں کا پسینہ کہا جاتا ہے جو قدرت کی طرف سے ٹھنڈے علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے لئے ایک بہترین تحفہ ہے ، یہ ایک سیاہ رنگ کی گوند ہوتی ہے جو پہاڑوں سے نکلتی ہے ، بعض پہاڑوں میں گرمی کی شدت کی وجہ سے درزوں کے اندر گوند کی طرح ایک مادہ جم جاتا ہے جو ان درزوں میں از خود ہی بنتا ہے ۔ سلاجیت ایسے پہاڑوں سے نکلتی ہے جن میں سونے، چاندی، تانبے، سیسہ، زِنک اور لوہے کی کانیں ہوتی ہیں۔ طب یونانی میں اس کے کئی طبی فوائد بیان کیےگئے ہیں . خاص طور پر مردوں اور عورتوں کی جنسی کمزوری کو ختم کر تا ہے۔ ہڈیوں کی کمزوری کا خاتمہ ، جسمانی کمزوری کا خاتمہ،شیاٹیکا درد کا خاتمہ، ران کے پٹھوں میں پڑنے والے عضلاتی کھچاؤ کا خاتمہ، پنڈلی کے پٹھوں میں پڑنے والے کھچاؤ کا خاتمہ، پاؤں میں پڑنے والی سوجن کا خاتمہ شامل ہے ، سلاجیت ٹوٹی ہوئی ہڈیوں کو جوڑنے اور جسم کو گرمائش دینے کے لیے استعمال ہوتی ہے ،عموما یہ کمزوری دور کرنے کے لیے دوا کے طور پر استعمال ہوتی ہے ،اس کے متعلق کہا جاتا ہے کہ یہ ہر مرض کے لیے مفید ہے، اعصابی امراض میں بکثرت اس کا اس...
قنوتِ وتر کی دعائیں اَللّٰھُمَّ اھْدِنِیْ فِیْمَنْ ھَدَیْتَ وَعَافِنِیْ فِیْمَنْ عَافَیْتَ وَتَوَلَّنِیْ فِیْمَنْ تَوَلَّیْتَ وَبَارِکْ لِیْ فِیْمَآ اَعْطَیْتَ وَقِنِیْ شَرَّ مَا قَضَیْتَ فَاِنَّکَ تَقْضِیْ وَلَا یُقْضٰی عَلَیْکَ اِنَّہٗ لَا یَذِلُّ مَنْ وَّالَیْتَ (وَلَا یَعِزُّ مَنْ عَادَیْتَ) تَبَارَکْتَ رَبَّنَا وَتَعَالَیْتَ ’’اے اللہ! تو مجھے ہدایت دے کر ان میں (داخل کر) جنہیں تونے ہدایت دی اور مجھے عافیت دے کر ان میں (شامل کر) جنہیں تونے عافیت دی اور میری سرپرستی فرما ان لوگوں میں جن کی تونے سرپرستی فرمائی اور میرے لیے ان چیزوں میں برکت فرما جو تونے عطا کیں اور مجھے ان فیصلوں کے شر سے بچا جو تونے کیے، اس لیے کہ تو ہی فیصلے کرتا ہے اور تیرے (فیصلے کے) خلاف کوئی فیصلہ نہیں ہوسکتا۔ واقعہ یہ ہے کہ وہ ذلیل نہیں ہوسکتا جس کا تو دوست بن جائے اور وہ معزز نہیں ہوسکتا جس سے تو دشمنی کرے اے ہمارے رب! تو بہت بابرکت اور نہایت بلند ہے۔‘‘ سنن أبی داود، الوتر، باب القنوت فی الوتر، حدیث:1425، وجامع الترمذی، الوتر، باب ماجاء فی القنوت فی الوتر، حدیث:464، وسنن النسائی، قیام اللیل، باب الدعا...
سلام پھیرنے کے بعد کی دعائیں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے معاذ رضی اللہ عنہ سے فرمایا: اے معاذ! اللہ کی قسم! مجھے تم سے محبت ہے۔ پھر فرمایا: اے معاذ! میں تمہیں وصیت کرتا ہوں کہ کسی نماز کے بعد یہ دعا ہرگز ترک نہ کرنا۔ اَللّٰھُمَّ اَعِنِّیْ عَلٰی ذِکْرِکَ وَشُکْرِکَ وَحُسْنِ عِبَادَتِکَ ’’اے اللہ! تو اپنی یاد پر میری مدد فرما اور اپنے شکر پر اور اچھے طریقے سے اپنی عبادت بجا لانے پر۔‘‘ سنن أبی داود، الوتر، باب فی الاستغفار، حدیث:1522 راج ویلفیئر مطب (کلینک)🌙 حکیم عبد الغفار قصور