Q322092 قنوت وتر کی دعا ئیں

 قنوتِ وتر کی دعائیں




اَللّٰھُمَّ اھْدِنِیْ فِیْمَنْ ھَدَیْتَ وَعَافِنِیْ فِیْمَنْ عَافَیْتَ وَتَوَلَّنِیْ فِیْمَنْ تَوَلَّیْتَ وَبَارِکْ لِیْ فِیْمَآ اَعْطَیْتَ وَقِنِیْ شَرَّ مَا قَضَیْتَ فَاِنَّکَ تَقْضِیْ وَلَا یُقْضٰی عَلَیْکَ اِنَّہٗ لَا یَذِلُّ مَنْ وَّالَیْتَ (وَلَا یَعِزُّ مَنْ عَادَیْتَ) تَبَارَکْتَ رَبَّنَا وَتَعَالَیْتَ


’’اے اللہ! تو مجھے ہدایت دے کر ان میں (داخل کر) جنہیں تونے ہدایت دی اور مجھے عافیت دے کر ان میں (شامل کر) جنہیں تونے عافیت دی اور میری سرپرستی فرما ان لوگوں میں جن کی تونے سرپرستی فرمائی اور میرے لیے ان چیزوں میں برکت فرما جو تونے عطا کیں اور مجھے ان فیصلوں کے شر سے بچا جو تونے کیے، اس لیے کہ تو ہی فیصلے کرتا ہے اور تیرے (فیصلے کے) خلاف کوئی فیصلہ نہیں ہوسکتا۔ واقعہ یہ ہے کہ وہ ذلیل نہیں ہوسکتا جس کا تو دوست بن جائے اور وہ معزز نہیں ہوسکتا جس سے تو دشمنی کرے اے ہمارے رب! تو بہت بابرکت اور نہایت بلند ہے۔‘‘


سنن أبی داود، الوتر، باب القنوت فی الوتر، حدیث:1425، وجامع الترمذی، الوتر، باب ماجاء فی القنوت فی الوتر، حدیث:464، وسنن النسائی، قیام اللیل، باب الدعاء فی الوتر، حدیث: 1747,1746، وسنن ابن ماجہ، إقامۃ الصلوات، باب ماجاء فی القنوت فی الوتر، حدیث:1178، ومسند أحمد:199/1، والسنن الکبرٰی للبیھقی: 209/2۔ قوسین والے الفاظ بیہقی اور ابوداود کے ہیں۔

راج ویلفیئر مطب (کلینک)🌙

حکیم عبد الغفار قصور

تبصرے

Raaj Wellfair Matab

قرشی لیسٹ 1 سے 75 تک

قرشی لیسٹ 76 سے 150 تک