QURAN, HARDEE'S News 📰🗞️ #211358 تکبیر تحریمہ کے بعد کی دعائیں

 تکبیر تحریمہ کے بعد کی دعائیں




اَللّٰہُ اَکْبَرُ کَبِیْرًا، اَللّٰہُ اَکْبَرُ کَبِیْرًا، اَللّٰہُ اَکْبَرُ کَبِیْرًا وَّ الْحَمْدُ لِلّٰہِ کَثِیْرًا اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ کَثِیْرًا اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ کَثِیْرًا وَّسُبْحَانَ اللّٰہِ بُکْرَۃً وَّاَصِیْلًا  <<(یہ دعا تین دفعہ پڑھنے کے بعد کہتے)>> اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ مِنْ نَّفْخِہٖ وَنَفْثِہٖ وَھَمْزِہٖ


’’اللہ سب سے بڑا ہے بہت بڑا۔ اللہ سب سے بڑا ہے بہت بڑا۔ اللہ سب سے بڑا ہے بہت بڑا۔ اور ہر قسم کی تعریف اللہ ہی کے لیے ہے بہت زیادہ۔ ہر قسم کی تعریف اللہ ہی کے لیے ہے بہت زیادہ۔ ہر قسم کی تعریف اللہ ہی کے لیے ہے بہت زیادہ اور میں صبح و شام اللہ کی پاکیزگی بیان کرتا ہوں۔‘‘ … ’’میں شیطان مردود سے، اس کی پھونک، اس کے تھوک اور اس کے وسوسے سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں۔‘‘


سنن أبی داود، الصلاۃ، باب مایستفتح بہ الصلاۃ من الدعائ، حدیث:764، وسنن ابن ماجہ، إقامۃ الصلوات، باب الاستعاذۃ فی الصلاۃ، حدیث:807، امام مسلم نے ابن عمر رضی اللہ عنہما سے بیان کیا ہے کہ ایک دفعہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھ رہے تھے کہ ایک آدمی نے کہا: (اللہ اکبر کبیرا والحمدللہ کثیرا وسبحان اللہ بکرۃ واصیلا) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: فلاں فلاں کلمات کہنے والا کون ہے؟‘‘ حاضرین میں سے ایک آدمی نے کہا: اے اللہ کے رسول! میں ہوں۔ آپ نے فرمایا: ’’مجھے ان کلمات سے تعجب ہوا کہ ان کے لیے آسان کے دروازے کھول دیے گئے۔‘‘ صحیح مسلم، المساجد، باب مایقال بین تکبیرۃ الإحرام والقراء ۃ؟ حدیث:

1358

راج ویلفیئر مطب (کلینک)🌙

حکیم عبد الغفار قصور

طبیبہ شازیہ غفار

تبصرے

Raaj Wellfair Matab

قرشی لیسٹ 1 سے 75 تک

قرشی لیسٹ 76 سے 150 تک