اشاعتیں

QURAN, HARDEE'S News 🕋🕌# 291812 سلام پھیرنے سے پہلے کی دعائیں

 سلام پھیرنے سے پہلے کی دعائیں اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ مَا قَدَّمْتُ وَمَا اَخَّرْتُ وَمَا اَسْرَرْتُ وَمَآ اَعْلَنْتُ وَمَا اَسْرَفْتُ وَمَآ اَنْتَ اَعْلَمُ بِہٖ مِنِّیْٓ اَنْتَ الْمُقَدِّمُ وَاَنْتَ الْمُؤَخِّرُ لَآ اِلٰہَ اِلَّآ اَنْتَ ’’اے اللہ! تو مجھے معاف کردے جو کچھ میں نے پہلے کیا اور جو کچھ بعد میں کیا، جو کچھ میں نے چھپ کر کیا اور جو کچھ میں نے سرِعام کیا اور جو میں نے زیادتی کی اور جسے تو مجھ سے بھی زیادہ جانتا ہے۔ تو ہی (ہر چیز کو اس کے مقام تک) آگے کرنے والا ہے اور تو ہی (اس سے) پیچھے کرنے والا ہے، تیرے سوا کوئی معبود نہیں ہے۔‘‘ صحیح مسلم، صلاۃ المسافرین، باب صلاۃ النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ودعائہ باللیل، حدیث:1812 راج ویلفیئر مطب (کلینک)🌙 حکیم عبد الغفار قصور طبیبہ شازیہ غفار

QURAN, HARDEE'S News 🕋🕌# 292705 سلام پھیرنے کی دعائیں

 سلام پھیرنے سے پہلے کی دعائیں اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ظَلَمْتُ نَفْسِیْ ظُلْمًا کَثِیْرًا وَّلَا یَغْفِرُ الذُّنُوْبَ اِلَّآ اَنْتَ فَاغْفِرْلِیْ مَغْفِرَۃً مِّنْ عِنْدِکَ وَارْحَمْنِیْٓ اِنَّکَ اَنْتَ الْغَفُوْرُ الرَّحِیْمُ ’’اے اللہ! بلاشبہ میں نے اپنی جان پر بہت زیادہ ظلم کیا اور تیرے سوا کوئی گناہوں کو معاف نہیں کرسکتا، پس تو اپنی خاص بخشش سے مجھے معاف فرمادے اور مجھ پر رحم فرما، یقیناً تو بہت بخشنے والا، انتہائی مہربان ہے۔‘‘ صحیح البخاری، الأذان، باب الدعاء قبل السلام، حدیث:834، وصحیح مسلم، الذکر والدعائ، باب الدعوات والتعوذ، حدیث:2705 راج ویلفیئر مطب (کلینک)🌙 حکیم عبد الغفار قصور طبیبہ شازیہ غفار

QURAN, HARDEE'S News 🕋🕌# 296374 سلام پھیرنے سے پہلے کی دعائیں

 سلام پھیرنے سے پہلے کی دعائیں اَللّٰھُمَّ اِنِّیْٓ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْبُخْلِ وَاَعُوْذُبِکَ مِنَ الْجُبْنِ وَاَعُوْذُبِکَ مِنْ اَنْ اُرَدَّ اِلٰٓی اَرْذَلِ الْعُمُرِ وَاَعُوْذُبِکَ مِنْ فِتْنَۃِ الدُّنْیَا وَعَذَابِ الْقَبْرِ ’’اے اللہ! بلاشبہ میں بخل سے تیری پناہ میں آتا ہوں اور بزدلی سے تیری پناہ میں آتا ہوں اور اس بات سے تیری پناہ میں آتا ہوں کہ میں عمر کے ناکارہ ترین حصے کی طرف لوٹایا جاؤں اور میں دنیا کے فتنے اور عذابِ قبر سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔‘‘ صحیح البخاری، الدعوات، باب الاستعاذۃ من أرذل العمر، حدیث:6374 راج ویلفیئر مطب (کلینک)🌙 حکیم عبد الغفار قصور طبیبہ شازیہ غفار

فیس شیڈول

تصویر
 

QURAN, HARDEE'S News 🕋🕌# 29589 سلام پھیرنے سے پہلے کی دعائیں

 سلام پھیرنے سے پہلے کی دعائیں اَللّٰھُمَّ اِنِّیْٓ اَعُوْذُبِکَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ وَاَعُوْذُبِکَ مِنْ فِتْنَۃِ الْمَسِیْحِ الدَّجَّالِ وَاَعُوْذُبِکَ مِنْ فِتْنَۃِ الْمَحْیَا وَالْمَمَاتِ، اَللّٰھُمَّ اِنِّیْٓ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْمَاْثَمِ وَالْمَغْرَمِ ’’اے اللہ! بے شک میں عذابِ قبر سے تیری پناہ میں آتا ہوں اور مسیح دجال کے فتنے سے تیری پناہ میں آتا ہوں اور زندگی اور موت کے فتنے سے تیری پناہ میں آتا ہوں، اے اللہ! یقیناً میں گناہ اور قرض سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔‘‘ صحیح البخاری، الأذان، باب الدعاء قبل السلام، حدیث:832، وصحیح مسلم، المساجد، باب مایستعاذ منہ فی الصلاۃ، حدیث:589 واللفظ لہ۔ راج ویلفیئر مطب (کلینک)🌙 حکیم عبد الغفار قصور طبیبہ شازیہ غفار

QURAN, HARDEE'S News 🕋🕌# 29588 سلام پھیرنے سے پہلے کی دعائیں

 سلام پھیرنے سے پہلے کی دعائیں اَللّٰھُمَّ اِنِّیْٓ اَعُوْذُبِکَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ وَمِنْ عَذَابِ جَھَنَّمَ وَمِنْ فِتْنَۃِ الْمَحْیَا وَالْمَمَاتِ وَمِنْ شَرِّ فِتْنَۃِ الْمَسِیْحِ الدَّجَّالِ ’’اے اللہ! بلاشبہ میں عذاب قبر سے اور عذابِ جہنم سے اور زندگی اور موت کے فتنے سے اور مسیح دجال کے فتنے کے شر سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔‘‘ صحیح البخاری، الأذان، باب الدعاء قبل السلا، حدیث:832، وصحیح مسلم، المساجد، باب مایستعاذ منہ فی الصلاۃ، حدیث:588 راج ویلفیئر مطب (کلینک)🌙 حکیم عبد الغفار قصور طبیبہ شازیہ غفار

Health News COVID-19 Update Pk🌙 ہیلتھ نیوز

تصویر
 

اکسیر معدہ جگر

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم اکسیر معدہ جگر 1۔ کلونجی                 50 گرام 2۔ میتھی دانہ            50 گرام 3۔ سوے۔                    50 گرام 4۔ کاسنی                   50 گرام 5۔ قسط شریں            50 گرام سب چیزوں کا سفوف بنالیں۔ بڑا آدھا چمچ صبح وشام کھانے کے بعد پانی کے ساتھ

QURAN, HARDEE'S News 🕋🕌#28407 تشہد اور درود و سلام

 تشہد اور درود و سلام اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اَزْوَاجِہٖ وَذُرِّیَّتِہٖ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ وَبَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اَزْوَاجِہٖ وَذُرِّیَّتِہٖ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ ’’اے اللہ! رحمت نازل فرما محمد پر اور آپ کی ازواجِ مطہرات اور آپ کی اولاد پر جیسے تونے رحمت نازل فرمائی آلِ ابراہیم پر اور برکت نازل فرما محمد پر اور آپ کی ازواج مطہرات اور آپ کی اولاد پر جیسے تونے برکت نازل فرمائی آلِ ابراہیم پر، یقیناً تو قابل تعریف بڑی شان والا ہے۔‘‘ راج ویلفیئر مطب (کلینک)🌙 حکیم عبد الغفار قصور طبیبہ شازیہ غفار صحیح البخاری، أحادیث الأنبیائ، باب، حدیث:3369، وصحیح مسلم، الصلاۃ، باب الصلاۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بعد التشھد، حدیث:407

Health News COVID-19 Update Pk🌙 ہیلتھ نیوز

تصویر