اشاعتیں

Q423575 صبح و شام کے اذکار اور دعائیں

 صبح و شام کے اذکار اور دعائیں جو شخص آخری تینوں قُل  تین دفعہ صبح اور تین دفعہ شام کے وقت پڑھے، یہ عمل اس کے لیے دنیا کی ہر چیز کی کفالت کے واسطے کافی ہوجاتا ہے۔ سنن أبی داود، الأدب، باب مایقول إذا أصبح؟ حدیث:5082، وجامع الترمذی، الدعوات، باب الدعاء عند النوم، حدیث:3575 راج ویلفیئر مطب (کلینک)🌙 حکیم عبد الغفار قصور

Q41799 سجدہ تلاوت کی دعائیں

 سجدۂ تلاوت کی دعائیں اَللّٰھُمَّ اَکْتُبْ لِیْ بِھَا عِنْدَکَ اَجْرًا وَّضَعْ عَنِّیْ بِھَا وِزْرًا وَّاجْعَلْھَا لِیْ عِنْدَکَ ذُخْرًا وَّتَقَبَّلْھَا مِنِّیْ کَمَا تَقَبَّلْتَھَا مِنْ عَبْدِکَ دَاوٗدَ ’’اے اللہ! میرے لیے اس (سجدے) کے عوض اپنے ہاں اجر لکھ دے اور اس کی وجہ سے مجھ سے (گناہوں کا) بوجھ اتار دے اور اسے میرے لیے اپنے ہاں ذخیرہ بنادے اور اس (سجدے) کو میری طرف سے قبول فرما جیسے تو نے یہ (سجدہ) اپنے بندے داؤد (علیہ السلام) کی طرف سے قبول کیا تھا۔‘‘ جامع الترمذی، الدعوات، باب مایقول فی سجود القرآن؟ حدیث:3424، والمستدرک للحاکم:219/1، حدیث:799 راج ویلفیئر مطب (کلینک)🌙 حکیم عبد الغفار قصور

Q41802 سجدہ تلاوت کی دعائیں

 سجدۂ تلاوت کی دعائیں سَجَدَ وَجْھِیَ لِلَّذِیْ خَلَقَہٗ وَشَقَّ سَمْعَہٗ وَبَصَرَہٗ بِحَوْلِہٖ وَقُوَّتِہٖ فَتَبٰرَکَ اللّٰہُ اَحْسَنُ الْخَالِقِیْنَ ’’میرے چہرے نے اس ذات کو سجدہ کیا جس نے اسے پیدا فرمایا اور اس نے اپنی طاقت اور قوت کے ذریعے سے اس کے کان اور آنکھ کے سوراخ بنائے، بڑا بابرکت ہے اللہ تعالیٰ جو بہترین خالق ہے۔‘‘ جامع الترمذی، الدعوات، باب مایقول فی سجودالقرآن؟ حدیث:3425، والمستدرک للحاکم:220/1، حدیث:802، امام حاکم رحمہ اللہ نے اسے صحیح کہا ہے اور امام ذہبی رحمہ اللہ نے اس کی موافقت کی ہے اور یہ زائد الفاظ (فتبارک اللہ احسن الخالقین) بھی المستدرک للحاکم کے ہیں۔ راج ویلفیئر مطب (کلینک)🌙 حکیم عبد الغفار قصور

Q402204 قرآن اور نماز میں وسوسے سے بچاؤ کی دعا

 قرآن اور نماز میں وسوسے سے بچاؤ کی دعا پڑھ کر بائیں طرف تین مرتبہ تھوک دیں۔ اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ’’میں اللہ کی پناہ میں آتا ہوں شیطان مردود سے۔‘‘ حضرت عثمان بن ابوالعاص رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے ایسا ہی کیا تو اللہ تعالیٰ نے اسے مجھ سے دور کردیا۔ صحیح مسلم، السلام، باب التعوذ من شیطان الوسوسۃ فی الصلاۃ، حدیث:2203 راج ویلفیئر مطب (کلینک)🌙 حکیم عبد الغفار قصور

Q391547

 زیارتِ قبور کی دعا اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ اَھْلَ الدِّیَارِ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُسْلِمِیْنَ، وَاِنَّا اِنْ شَآئَ اللّٰہُ بِکُمْ لَلَاحِقُوْنَ (وَیَرْحَمُ اللّٰہُ الْمُسْتَقْدِمِیْنَ مِنَّا وَالْمُسْتَاْخِرِیْنَ) اَسْأَلُ اللّٰہَ لَنَا وَلَکُمُ الْعَافِیَۃَ ’’ان گھروں (قبروں) کے مومن اور مسلمان مکینو! تم پر سلام ہو اور بلاشبہ اگر اللہ نے چاہا تو ہم بھی تم سے ضرور ملنے والے ہیں۔ اور ہم میں سے پہلے جانے والوں پر اور بعد میں جانے والوں پر اللہ رحم فرمائے، میں اللہ سے اپنے اور تمہارے لیے عافیت کا سوال کرتا ہوں۔‘‘ صحیح مسلم، الجنائز، باب ماقیال عند دخول القبور والدعاء لأھلھا؟ حدیث:2257,2255، وسنن ابن ماجہ، الجنائز، باب ماجاء فیما یقال، حدیث:1547، ابن ماجہ کی روایت بریدہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے اور قوسین والے الفاظ امام مسلم نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے نقل کیے ہیں۔ راج ویلفیئر مطب (کلینک)🌙 حکیم عبد الغفار قصور

Schedule Fees بلدیات فیس

تصویر
 

Q371 میت دفن کر کے بعد کی دعا

 میت دفن کرنے کے بعد کی دعا اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلَہٗ، اَللّٰھُمَّ ثَبِّتْہُ ’’اے اللہ! اسے معاف فرما، اے اللہ! اسے ثابت قدم رکھ۔‘‘ نبیٔ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میت دفن کرنے سے فارغ ہوتے تو اس کے پاس ٹھہر کر فرماتے: ’’اپنے بھائی کے لیے استغفار کرو اور اس کے لیے ثابت قدم رہنے کی دعا کرو کیونکہ اب اس سے سوالات ہوں گے۔‘‘ سنن أبی داود، الجنائز، باب الاستغفار عندالقبر، حدیث:3221، والمستدرک للحاکم:370/1 راج ویلفیئر مطب (کلینک)🌙 حکیم عبد الغفار قصور

Q37272 میت قبر میں اتار تے وقت کی دعا

 میت قبر میں اتارتے وقت کی دعا بِسْمِ اللّٰہِ وَعَلٰی سُنَّۃِ رَسُوْلِ اللّٰہِ ’’اللہ کے نام کے ساتھ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت کے مطابق (تمہیں دفن کرتے ہیں)۔‘‘ سنن أبی داود، الجنائز، باب فی الدعاء للمیت، حدیث:3213، ومسند أحمد 27/2۔ کے الفاظ یہ ہیں: بسم اللہ وعلی ملۃ رسول اللہ ’’یعنی اللہ کے نام کے ساتھ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ملت پر‘‘ اس کی سند بھی صحیح ہے:  راج ویلفیئر مطب (کلینک)🌙 حکیم عبد الغفار قصور

Q36190 تعزیت کی دعا ئیں

 تعزیت کی دعائیں یہ دعا بھی بہتر ہے: اَعْظَمَ اللّٰہُ اَجْرَکَ وَاَحْسَنَ عَزَآءَ کَ وَغَفَرَ لِمَیِّتِکَ ’’اللہ تعالیٰ تیرا اجر بڑھائے اور تمہیں اچھے طریقے سے تسلی دے اور تمہارے فوت شدہ کو معاف کرے۔‘‘ الأذکار للنووی، ص:190 راج ویلفیئر مطب (کلینک)🌙 حکیم عبد الغفار قصور

Q36923 تعزیت کی دعا ئیں

 تعزیت کی دعائیں اس دعا کے بعد لواحقین کو صبر کرنے اور ثواب کی امید رکھنے کی تلقین کرنی چاہیے۔ اِنَّ لِلّٰہِ مَآ اَخَذَ وَلَہٗ مَآ اَعْطٰی، وَکُلُّ شَیْءٍ عِنْدَہٗ بِاَجَلٍ مُّسَمًّی ’’یقیناً اللہ ہی کا ہے جو اس نے لے لیا اور اسی کا ہے جو اس نے دیا۔ اور اس کے پاس ہر چیز وقتِ مقررہ کے ساتھ ہے۔‘‘ صحیح البخاری، التوحید، باب قول اللہ تبارک وتعالٰی: {قل ادعوا اللہ او ادعوا الرحمٰن} حدیث:7377، وصحیح مسلم، الجنائز، باب البکاء علی المیت، حدیث:923 راج ویلفیئر مطب (کلینک)🌙 حکیم عبد الغفار قصور