اشاعتیں

دسمبر 5, 2022 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

RWM05122022 سنگھاڑے

 🌵🌵سنگھارے کے فائدے🌵🌵 شکل پر مت جائیں اسے کھائیں اور بےشمار فوائد پائیں  سردی کا موسم آئے تو گلی گلی مونگ پھلی تو ملتی ہی ہے بلکہ جگہ جگہ آپ کو ٹھیلوں پر کالے کالے یہ سنگھاڑے بھی نظر آتے ہوں گے دِکھنے میں تو یہ کوئی خاص نظر نہیں آتے مگر اس میں فوائد بےشمار چھپے ہیں۔ سنگھاڑے صحت مند زندگی کے لئے بےحد اہمیت رکھتے ہیں سنگھاڑوں کی تاثیر ٹھںڈی ہوتی ہے یہ معدے کی گرمی دور کرنے کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں کھارے کھارے اور کبھی میٹھاس والے یہ سنگھاڑے جسم میں پانی کی کمی کو بھی دور کرتے ہیں، اس کے علاوہ سنگھاڑے کے اور کیا کیا فوائد ہیں آیئے جانتے ہیں۔ • سنگھاڑوں کے حیرت انگیز فوائد سردیوں میں سنگھاڑے بےحد شوق سے کھائے جاتے ہیں اور لوگ سردیوں کی راتوں میں اسے بطور اسنیکس بہت پسند کرتے ہیں سنگھاڑے مونگ پھلی کے علاوہ سردیوں میں کھانے کے لیے بہترین چیز ہے، یہ ہلکے بہتے پانی یعنی تالابوں میں اُگتا ہے اس کا چھلکا بہت کڑک جبکہ اندر سے یہ ناریل جیسا ہوتا ہے۔ • سنگھاڑوں میں موجود غذائیت سنگھارے وٹامنز اور منزلز سے بھرپور ہوتے ہیں ان میں آئرن، پوٹاشیم، کیلشیم، زنک اور فائبر کی وافر مقدار پ...

RWM05122022 ہرڑ

 *ہلیلہ ( ہرڑ) Chebulla Myrobahan* ہریڑ کا شاید اکثر لوگوں کے لئے نیا ہو، لیکن اس کے فوائد کافی جس کی وجہ سے یہ تفصیلی تحریر بنائی۔ ہڑ ہڑ جس کو ہریڑ اور ہلیلہ بھی کہا جاتا ہے اور انگریزی میں Chebulla Myrobahan اور Myrobalan کہتے ہیں۔ ‘‘ہریڑ’’کا درخت ہے جو نباتاتی لاطینی میں ‘‘ ٹرمینالیا چی بولا’’ کہلاتا ہے۔ اس کا پھل ہریڑ بطور دوا تو استعمال ہوتا ہی ہے اس کا مربہ بہت صحت بخش اور کئی بیماریوں سے بچاؤ کا تیر بہدف نسخہ بھی سمجھا جاتا ہے۔ ہربل میڈیسن میں اسکا استعمال کافی ہے اور اسے ہربل میں بادشاہ سمجھا جاتا ہے۔ ہلیلہ یعنی ہرڑ  ایک درخت کا پھل ہے۔ بے پناہ طبی اور شفائی خوبیوں کی وجہ سے اسے اکسیر کا درجہ حاصل ہے۔شمالی   برِ صغیر میں اس کا درخت عام پایا جاتا ہے۔افغانستان میں بھی ہرڑ کادرخت کثرت سے ملتا ہے۔ ہرڑ تین قسم کی ہوتی ہے۔ ہلیلہ سیاہ یعنی کالی ہرڑ،دوسری قسم ہلیلہ زرد  یعنی زرد رنگ کی ہرڑ۔ اور تیسری قسم کو        ہلیلہ کابلی  کہتے ہیں۔  جو پھل گٹھلی پیدا ہونے سے قبل گر جائے اسے ہلیلہ سیاہ،کالی ہریڑ یاجنگ ہریڑ یا ہلیلہ زنگی بھی کہتے...