اشاعتیں
جنوری 16, 2023 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں
RWM16012024 ارجن
- لنک حاصل کریں
- X
- ای میل
- دیگر ایپس
*درخت ارجن قدرت کا بے بہا تحفہ* ائیورویدک طب میں اس درخت کی بہت اہمیت ہے لیکن طب یونانی میں اس کا استعمال کم ہے۔ اس کو دل کے فعلی اور عضویاتی امراض میں جیسے کہ درد دل انجائینا، خفقان، ورم بطانہ قلب، ورم غلاف القلب میں استعمال کیا جاتا ہے، اس کاسب سے اچھا وصف یہ ہے کہ دل پر کوئی زہریلے اثرات نہیں چھوڑتا یہ فشارالدم ہائپرٹینشن میں خاص طور پر مفید ہے۔ ارجن میں پائے جانے والے اجزاء دل کے نازک پٹھوں خون کی نالیوں کو مظبوط کرنے کے ساتھ خون میں چکنائی کو ہضم کرنے والے نظام کی اصلاح کر کے اسے فعال بناتے ہیں۔ اینٹی اوکسیڈنٹ بطور دوا ایسے جزو کا نام ہے جو دوسرے اجزاء کو اکسیجن سے مل کر ٹھوس ہونے سے روکے جیسے کہ خون کی نالیوں میں چکنائی کا جمنا، ارجن کی چھال سے بننے والا قہوہ اپنی اینٹی اوکسیڈنٹ صلاحیت کی وجہ سے دل کے امراض میں انتہائی مفید ہے۔ ارجن جلد کے نیچے خون جمنے سے بننے والے نیلے سرخ دھبے زائل کرتا ہے، صفراوی امراض میں مفید ہے، مدر بول، مصفٰی خون، اسہال، سنگرہنی کا علاج ہے، زہروں کا تریاق ہے، حابس الدم، پیچش اور بخاروں میں مفید ہے، اس کا استعمال کارنری آرٹریز ڈیزیز ...