اشاعتیں

دسمبر 29, 2023 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

RWM29122023 شلجم

 ‏شلجم، سیب سے دس گنا زیادہ مفید ہے..! میں نے یہ بات سن کر حسب عادت تحقیق شروع کی اور کوشش کی کہ مزید مستند فوائد تلاش کئیے جائیں  اور دیکھا جائے کہ یہ عام سی ، سستی سبزی اتنے مہنگے سیب سے دس گنا زیادہ بہتر کیسے  ہے.. ؟ تحقیق سے معلوم ہوا کہ شلجم  خاص طور پر پٹھوں کی کمزوری، کمر  درد ٹانگوں کے درد،  دل، جگر، آنکھوں، ہڈیوں، جوڑوں کا درد، یورک ایسڈ کم کرتا ہے، کولیسٹرول نارمل کرتا ہے قبض دور کرتا ہے شلجم ابال کر بیسن کے  ساتھ گوندھ کر روٹی بنا کر کھانے سے  شگر کنٹرول کرنے میں معاون ہے البتہ گندم چھوڑنا ہوگی.  چونکہ اس میں فائبر زیادہ ہے سلاد کے طور پر کھانے سے پیٹ بھر جاتا ہے وزن کم کرنے والوں کا دوست ہے.  آئیے  ایک قابل بھروسہ ویب سائٹ کے تعاون سے سیب اور شلجم میں موجود مفید اجزاء کا تناسب دیکھتے ہیں.  سب سے اہم بات  شلجم میں  سیب سے 10 گنا زیادہ وٹامن سی ہوتا ہے یعنی سیب میں 24 فیصد شلجم میں 200فیصد.  وٹامن B1  سیب میں 7 فیصد شلجم میں 29 فیصد.  وٹامن B6  سیب میں 14 فیصد شلجم میں 58 فیصد  سوڈیم...

RWM29122023 BLUES CARDS FOR HAKEEMS بلیو کارڈ ہولڈر حکیم

تصویر
 صدر نیشنل کونسل فارطب محترم جناب حکیم محمد احمد سلیمی کی خصوصی کاوش سے چغتائی لیب کے ساتھ ہونیوالے ایم او یو کے نتیجہ میں نیشنل کونسل فارطب سے رجسٹرڈ اطباء کرام کو جاری ہونیوالے بلیو کارڈ کے حصول کے بعد درج ذیل رعایتیں حاصل ہونگی. لیب ٹیسٹ انویسٹی گیشن پر%20رعایت. بیسک ہیلتھ پروفائلز(سی بی سی,ایل ایف ٹی,آر ایف ٹی,ار بی ایس,یورک ایسڈ) پر %33 رعایت.                     چغتائی میڈیکل سنٹرز پر معالجین سے مشورہ پر %20 رعایت.     ریڈیالوجی انویسٹی گیشن(ایکس رے,ای سی جی,ایکو کارڈیو گرافی,میمو گرافی,ایم آر آئی,سی ٹی سکین)پر %15 رعایت.  ہوم کیئر سروسز (ویکسینیشنز,فزیوتھراپی و دیگر نرسنگ سروسز)پر %10 رعایت. چغتائی فارمیسی پر ہر جمعةالمبارك کے دن %10رعایت جبکہ باقی ایام میں %8 رعایت. اطباء کرام کے بلیو کارڈ کے حصول کا طریقہ کار بہت جلد وضع کرکے جاری کردیا جائیگا.   یاد رہے کہ پورے ملک بشمول آزاد جموں وکشمیر جہاں پر چغتائی لیب,چغتائی فارمیسی اورچغتائی میڈیکل سنٹرز موجود ہیں وہاں پر اطباء کرام بلیو کارڈ کے حصو...