برص کا دودھ یا مچھلی ایک ساتھ کھانے سے کوئی تعلق نہیں‘ اس حوالے سے ہم نے ماہرین سے بات کر کے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ اس عارضے کا مچھلی کھانے کے بعد دودھ پینے سے کیا تعلق ہے۔ ڈرماٹولوجسٹ (ماہرِ امراضِ جلد) ڈاکٹر ارمیلہ جاوید نے بتایا کہ یہ ایک مفروضہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’اس کا دودھ یا مچھلی ایک ساتھ کھانے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ بلکہ یہ اس کا کسی کھانے پینے کی چیز سے بھی کوئی تعلق نہیں ہے۔‘ ڈاکٹر ارمیلہ کا کہنا تھا کہ ’یہ ایک آٹوامیون بیماری ہے یعنی آپ کا مدافعتی نظام خود سے ہی میلونن (جلد کو رنگت دینے والے خلیے) کے خلاف اینٹی باڈیز بنانے لگ جاتا ہے۔ ’جس کے باعث جس جگہ وہ اینٹی باڈیز حملہ کرتی ہیں وہاں سے میلونن ختم ہو جاتے ہیں جو ہماری جلد پر واضح دکھائی دیتا ہے۔ ’طبی اعتبار سے اس کی وجہ یہ ہے۔‘ اس بارے میں بات کرتے ہوئے ماہرِ غذائیت ڈاکٹر زینب کا کہنا تھا کہ ’ہمارے ہاں یہ مفروضہ ضرور ہے لیکن اس کی سائنسی بنیاد نہیں ہیں۔‘ ڈاکٹر زینب نے کہا کہ ’یہ نہیں ہوتا کہ دونوں چیزوں کے ملاپ سے کچھ ایسا بنتا ہے جس سے جلد پر برص ہو جاتا ہے۔‘ ’کھانوں کی تاثیر نہیں مقدار اہم ہے‘ خیال رہے کہ یہ صر...