گردوں کی صفائی کیلئے مفیدغذائیں
*" گردوں کی صفائی کیلئے مفید غذائیں "* گردے ہمارے جسم کا اہم ترین اعضاء ( آرگن ) ہیں جن کا کام خون میں موجود مضر صحت، آکسیڈنٹ اور فاضل مادوں کی صفائی فلٹر کے بعد پورے جسم میں اس کی صحت مندانہ طریقے سے ترسیل کرنا ہے، ایسے میں گردوں کا صحت مند اور ان کی کارکردگی کا بہتر ہونا نہایت لازمی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق صحت مند طرز زندگی کے لیے جسمانی اعضاء کا صحیح کام کرنا بہت اہمیت رکھتا ہے، انسانی زندگی کو رواں دواں رکھنے کے لیے ہر اعضاء اپنے حصے کا کام کرتا ہے، کسی ایک اعضاء کی خراب کارکردگی یا متاثر ہونا زندگی کے لیے خطرہ ثابت ہو سکتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق ہر انسانی جسم میں گردوں کا انسانی صحت برقرار رکھنے میں اہم کردار ہوتا ہے، ان کی کارکردگی کا متاثر ہونا زندگی کے لیے مشکلات پیدا کر سکتا ہے لہٰذا ان کا صحت مند ہونا اور صحیح طریقے سے کام انجام دینا نہایت ضروری ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کسی فرد میں بلند فشار خون ( ہائی بلڈ پریشر)، ذیابطیس ٹائپ 1 اور 2، شریانوں میں کھنچائو کی شکایت پائی جاتی ہے ممکنہ طور پر یہ گردوں کے بیمار ہونے کی علامت ہو سکتی ہیں۔ طبی ماہرین کی جانب...