RWM10022023 انجیر
*انجیر ۔۔۔۔۔۔۔ قدرت کا ایک بیش قیمت تحفہ* مختلف طبی شعبوں کی تحقیقات کے مطابق انجیر ملین ہے‘ مدرالبول ہے‘ اس لیے پرانے قبض ‘ کھانسی اور رنگ نکھارنے کی لیے مفید ہے۔ پرانے قبض کے لیے روزانہ پانچ دانے کھانے چاہئیں جبکہ موٹاپا کم کرنے کے لیے تین دانے بھی کافی ہیں۔ اطباء نے چیچک کے علاج میں بھی انجیر کا ذکر کیا ہے۔ چیچک یا دوسری متعدی بیماریوں میں انجیر چونکہ جسم کی قوت مدافعت بڑھاتی اور سوزشوں کی ورم کم کرتی ہے۔ اس لیے سوزش خواہ کوئی بھی ہو انجیر کے استعمال کا جواز موجود ہے۔ ایک دوسرے نسخے کے مطابق انجیر اور کلونجی نہار منہ کھانے سے اس دن زہروں کا اثر نہیں ہوتا۔ جو کا آٹا اور انجیر ملا کر دینے سے متعدد دماغی امراض میں فائدہ ہوتا ہے۔ میتھی کے بیج‘ انجیر اور پانی کو پکا کر خوب گاڑھا کر لیں‘ اس میں شہد ملانے سے کھانسی کی شدت کم ہو جاتی ہے۔ یہ دمے اور بلغمی پیاس میں بھی مفید ہے۔ انجیر کھانے سے حیض کے خون میں اضافہ ہوتا ہے اور دودھ زیادہ پیدا ہوتا ہے۔ وید کہتے ہیں کہ انجیر کھانے سے چہرے پر نکھار آتا ہے‘ بائو گولہ کو نافع ہے اور حواس خمسہ کو قوت ملتی ہے۔ اس کے گودے کو شکر اور سرکے کے ساتھ پ...