RWM08012023 Depression ڈپریشن
ڈپریشن Depression ڈپریشن میں کیسا محسوس ہوتا ہے؟ ڈپریشن کی بیماری کی شدت عام اداسی کے مقابلے میں جو ہم سب وقتاً فوقتاً محسوس کرتے ہیں۔ درج ذیل ًعلامات ڈپریشن کی نشاندہی کرتی ہیں۔ ضروری نہیں کہ ہر مریض میں تمام علامات مو جود ہوں لیکن اگر آپ میں ان میں سے کم از کم چار علامات موجود ہوں تو اس بات کا امکان ہے کہ آپ ڈپریشن کے مرض کا شکار ہیں۔ ۱۔ ہر وقت یا زیادہ تر وقت اداس اور افسردہ رہنا ۲۔ جن چیزوں اور کاموں میں پہلے دلچسپی ہو ان میں دل نہ لگنا، کسی چیز میں مزا نہ آنا ۳۔ جسمانی یا ذہنی کمزوری محسوس کرنا، بہت زیادہ تھکا تھکا محسوس کرنا ۴۔ روز مرہ کے کاموں یا باتوں پہ توجہ نہ دے پانا ۵۔ اپنے آپ کو اوروں سے کمتر سمجھنے لگنا، خود اعتمادی کم ہو جانا۔ ۶۔ ماضی کی چھوٹی چھوٹی باتوں کے لیے اپنے آپ کو الزام دیتے رہنا، اپنے آپ کو فضول اور ناکارہ سمجھنا ۷۔ مستقبل سے مایوس ہو جانا ۸۔ خودکشی کے خیالات آنا یا خود کشی کی کوشش کرنا ۹۔ نیند خراب ہو جانا ۱۰۔ بھوک خراب ہو جانا بہت سے لوگوں کو جو اداس رہتے ہیں اور ڈپریشن کا شکار ہوتے ہیں اپنی اداسی کی کوئی وجہ سمجھ نہیں آتی۔ا...