اشاعتیں

Q41802 سجدہ تلاوت کی دعائیں

 سجدۂ تلاوت کی دعائیں سَجَدَ وَجْھِیَ لِلَّذِیْ خَلَقَہٗ وَشَقَّ سَمْعَہٗ وَبَصَرَہٗ بِحَوْلِہٖ وَقُوَّتِہٖ فَتَبٰرَکَ اللّٰہُ اَحْسَنُ الْخَالِقِیْنَ ’’میرے چہرے نے اس ذات کو سجدہ کیا جس نے اسے پیدا فرمایا اور اس نے اپنی طاقت اور قوت کے ذریعے سے اس کے کان اور آنکھ کے سوراخ بنائے، بڑا بابرکت ہے اللہ تعالیٰ جو بہترین خالق ہے۔‘‘ جامع الترمذی، الدعوات، باب مایقول فی سجودالقرآن؟ حدیث:3425، والمستدرک للحاکم:220/1، حدیث:802، امام حاکم رحمہ اللہ نے اسے صحیح کہا ہے اور امام ذہبی رحمہ اللہ نے اس کی موافقت کی ہے اور یہ زائد الفاظ (فتبارک اللہ احسن الخالقین) بھی المستدرک للحاکم کے ہیں۔ راج ویلفیئر مطب (کلینک)🌙 حکیم عبد الغفار قصور

Q402204 قرآن اور نماز میں وسوسے سے بچاؤ کی دعا

 قرآن اور نماز میں وسوسے سے بچاؤ کی دعا پڑھ کر بائیں طرف تین مرتبہ تھوک دیں۔ اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ’’میں اللہ کی پناہ میں آتا ہوں شیطان مردود سے۔‘‘ حضرت عثمان بن ابوالعاص رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے ایسا ہی کیا تو اللہ تعالیٰ نے اسے مجھ سے دور کردیا۔ صحیح مسلم، السلام، باب التعوذ من شیطان الوسوسۃ فی الصلاۃ، حدیث:2203 راج ویلفیئر مطب (کلینک)🌙 حکیم عبد الغفار قصور