اشاعتیں

کیا سویابین سے دمے کی شدت کم ہوسکتی ہے؟ (ایکسپریس نیوز)

تصویر
 کیا سویابین سے دمے کی شدت کم ہوسکتی ہے ؟ اوساکا:  جاپانی سائنسدانوں نے چوہوں پر تجربات سے معلوم کیا ہے کہ خمیر شدہ سویابین کی غذائی مصنوعات سے دمے کی علامات اور شدت میں کمی آتی ہے، تاہم انہوں نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ ان نتائج کی انسانوں میں تصدیق ہونا باقی ہے۔ تجربات کے دوران چوہوں کو خمیری سویابین سے بنا ہوا ایک غذائی سپلیمنٹ کھلایا گیا جو ’’اِمیوبیلنس‘‘ کے نام سے دستیاب ہے۔ اس سپلیمنٹ میں ’آئسوفلیوونز‘ کہلانے والے اہم غذائی اجزاء شامل ہوتے ہیں جنہیں نظامِ ہاضمہ کے علاوہ دماغ اور ہڈیوں کےلیے بھی مفید سمجھا ہے جبکہ یہ کینسر کی بعض اقسام کے خلاف بھی مؤثر پایا گیا ہے۔ حالیہ برسوں میں کچھ تحقیقات کے دوران معلوم ہوا تھا کہ سویابین کے استعمال سے دمے کی شدت بھی کم ہوتی ہے، لیکن اس حوالے سے 2015 میں شائع ہونے والی ایک طویل طبّی آزمائش بے نتیجہ ثابت ہوئی۔ اسی تسلسل میں ریسرچ جرنل ’’نیوٹریئنٹس‘‘ کے  تازہ شمارے  میں اوساکا یونیورسٹی کے ماہرین کی تحقیق شائع ہوئی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ سویابین والے فوڈ سپلیمنٹ کے استعمال سے چوہوں میں سانس کی نالی میں الرجی کم ہوتی دیکھی...

پپیتا (امت نیوز)

تصویر
  پکا پپیتا شیر خوار بچوں کیلیے بہترین ٹانک قرار By  Rahatjaan  on نومبر 3, 2021 عالمی طبّی ماہرین نے حالیہ تحقیق میں پپیتے کو انتہائی مفید پھل قرار دیا ہے۔ یہ ابتدا میں گہرا سبز ہوتا ہے، لیکن پکنے پر زردی مائل یا نارنجی رنگ میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ اس کا گودا نرم اور رس بھرا ہوتا ہے۔ ذائقہ نہایت خوشگوار اور مہک بھی بہت اچھی ہوتی ہے۔ ماہرین کے بقول پپیتا ایک مکمل غذا ہے۔ اس سے روزمرہ کی غذائی ضروریات، مثلاً لحمیات (پروٹینز)، معدنی اجزا اور حیاتین (وٹامنز) بہ آسانی حاصل ہو جاتی ہیں۔ درخت پر پکنے کے مرحلے میں پپیتے میں بتدریج وٹامن سی کا اضافہ ہوتا رہتا ہے۔ پپیتا نہ صرف خود آسانی سے ہضم ہو جاتا ہے، بلکہ دوسری غذاؤں کو ہضم کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔ پکا ہوا پپیتا نشوونما پاتے ہوئے بچوں کیلئے بہترین ٹانک کی حیثیت رکھتا ہے۔ بچوں کو دودھ پلانے والی خواتین کیلئے بھی یہ ایک توانائی بخش غذا ہے۔ یہ فوائد اس کے دودھیا رس میں پائے جاتے ہیں، جس میں ہضم کرنے والے معاون اجزا شامل ہوتے ہیں۔ یہ لحمیات کو ہضم کرنے والے خامروں (انزائمز) پر مشتمل ہوتا ہے۔ یہ دودھیا رس پودے کے تمام حصوں میں پا...