اشاعتیں
ڈنگ شہد 🍯 کی مکھی RWM04072022
- لنک حاصل کریں
- X
- ای میل
- دیگر ایپس
🍯 🍯 کی مکھیوں کا ڈنک شہد کی مکھی (APIS)کے ڈنک میں موجود زہر میں شفا بخشی کی صلاحیت ہے۔ اس کے ڈنک سے جوڑوں کا درد، ہڈیوں اور اعصاب کی بیماریاں ختم ہو جاتی ہیں۔شہد کی مکھی کے ڈنک سے اس طریقِ علاج کو ”ایپی تھراپی“ (Apitherapy)کہتے ہیں۔ امریکا میں5لاکھ افراد اعصابی نظام کے اکڑجانے کی بیماری میں مبتلا ہیں یہ بیماری انسان کو معذور بھی کر سکتی ہے امریکی تحقیق کاروں کے مطابق ایک ہزار افراد کو شہد کی مکھی کے ڈنک سے علاج کروانے پر فائدہ ہوا۔ مغربی لندن میں رہنے والے ٹونی چیسٹر کو شہد کی مکھیاں پالنے کا بہت شوق ہے ۔وہ کولھوں اور ٹانگوں کے جوڑوں کے درد اور سوزش میں مبتلا تھا جس کی وجہ سے اُسے چلنے پھرنے میں بہت پریشانی ہوتی تھی۔ ایک دن شہد کی مکھی نے اس کے پاؤں اور ٹخنے پر کاٹ لیا۔ دونوں اعضاء میں شدید درد ہوا اور سوجن آگئی۔ آدھے پونے گھنٹے بعد ٹونی کو محسوس ہوا کہ اس کے پاؤں اور ٹخنے کی سوزش اور درد میں کافی کمی واقع ہوئی ہے۔ اس کو تجّسس ہوا اور اس نے اپنے کولھوں اور کمر کے نچلے حصے پر شہد کی مکھیوں سے ڈنک لگوایا۔ یہ ایک اذیت ناک تجربہ تھا۔ تین چار دن تک شدید درد اور ورم رہا، لیکن ش...