اشاعتیں

RWM01122022 ہرڑ

 *ہلیلہ ( ہرڑ) Chebulla Myrobahan* ہریڑ کا شاید اکثر لوگوں کے لئے نیا ہو، لیکن اس کے فوائد کافی جس کی وجہ سے یہ تفصیلی تحریر بنائی۔ ہڑ ہڑ جس کو ہریڑ اور ہلیلہ بھی کہا جاتا ہے اور انگریزی میں Chebulla Myrobahan اور Myrobalan کہتے ہیں۔ ‘‘ہریڑ’’کا درخت ہے جو نباتاتی لاطینی میں ‘‘ ٹرمینالیا چی بولا’’ کہلاتا ہے۔ اس کا پھل ہریڑ بطور دوا تو استعمال ہوتا ہی ہے اس کا مربہ بہت صحت بخش اور کئی بیماریوں سے بچاؤ کا تیر بہدف نسخہ بھی سمجھا جاتا ہے۔ ہربل میڈیسن میں اسکا استعمال کافی ہے اور اسے ہربل میں بادشاہ سمجھا جاتا ہے۔ ہلیلہ یعنی ہرڑ  ایک درخت کا پھل ہے۔ بے پناہ طبی اور شفائی خوبیوں کی وجہ سے اسے اکسیر کا درجہ حاصل ہے۔شمالی   برِ صغیر میں اس کا درخت عام پایا جاتا ہے۔افغانستان میں بھی ہرڑ کادرخت کثرت سے ملتا ہے۔ ہرڑ تین قسم کی ہوتی ہے۔ ہلیلہ سیاہ یعنی کالی ہرڑ،دوسری قسم ہلیلہ زرد  یعنی زرد رنگ کی ہرڑ۔ اور تیسری قسم کو        ہلیلہ کابلی  کہتے ہیں۔  جو پھل گٹھلی پیدا ہونے سے قبل گر جائے اسے ہلیلہ سیاہ،کالی ہریڑ یاجنگ ہریڑ یا ہلیلہ زنگی بھی کہتے...

RWM01122022 خوبانی

 خشک خوبانی کیوں ضرور کھانی چاہیے؟ خشک خوبانی ایسی صحت بخش غذا ہے، جو آپ کو پورے سال دستیاب ہوتی ہے۔ خشک خوبانی کا ایک چھوٹا سا دانہ اپنے اندر صحت کا ایک ایسا خزانہ چھپائے ہوئے ہوتا ہے، جس سے فائدہ صرف وہی انسان اٹھا سکتا ہے، جو اس کی حقیقت سے واقف ہوتا ہے۔ خشک خوبانی متعدد طبی فوائد کی مالک ہوتی ہے اور اس کا استعمال آپ کو کئی عام امراض سے محفوظ رکھتا ہے: *بہترین نظر:* خشک خوبانی میں دو ایسے غذائی اجزاء بھاری مقدار میں پائے جاتے ہیں، جو بینائی کی حفاظت کرتے ہیں، جو عمر میں اضافے کے ساتھ کمزور ہورہی ہوتی ہے۔ خشک خوبانی کا استعمال موتیے کے خطرات کو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ *نظامِ ہضم:* کھانا کھانے سے قبل خشک خوبانی کا استعمال ہمارے نظامِ ہضم کو بہتر بناتا ہے، اس کے علاوہ خشک خوبانی قبض کے حوالے سے مددگار ثابت ہوتی ہے اور ساتھ ہی ناپسندیدہ مواد کو خارج بھی کرتی ہے۔ *صحت مند دل:* خشک خوبانی میں فائبر کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے، جو جسم میں موجود کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتی ہے، اسی وجہ سے دل کے امراض لاحق ہونے کے خطرات میں بھی کمی واقع ہوتی ہے۔ اس دوران خشک خوبانی جسم میں ...