*ہلیلہ ( ہرڑ) Chebulla Myrobahan* ہریڑ کا شاید اکثر لوگوں کے لئے نیا ہو، لیکن اس کے فوائد کافی جس کی وجہ سے یہ تفصیلی تحریر بنائی۔ ہڑ ہڑ جس کو ہریڑ اور ہلیلہ بھی کہا جاتا ہے اور انگریزی میں Chebulla Myrobahan اور Myrobalan کہتے ہیں۔ ‘‘ہریڑ’’کا درخت ہے جو نباتاتی لاطینی میں ‘‘ ٹرمینالیا چی بولا’’ کہلاتا ہے۔ اس کا پھل ہریڑ بطور دوا تو استعمال ہوتا ہی ہے اس کا مربہ بہت صحت بخش اور کئی بیماریوں سے بچاؤ کا تیر بہدف نسخہ بھی سمجھا جاتا ہے۔ ہربل میڈیسن میں اسکا استعمال کافی ہے اور اسے ہربل میں بادشاہ سمجھا جاتا ہے۔ ہلیلہ یعنی ہرڑ ایک درخت کا پھل ہے۔ بے پناہ طبی اور شفائی خوبیوں کی وجہ سے اسے اکسیر کا درجہ حاصل ہے۔شمالی برِ صغیر میں اس کا درخت عام پایا جاتا ہے۔افغانستان میں بھی ہرڑ کادرخت کثرت سے ملتا ہے۔ ہرڑ تین قسم کی ہوتی ہے۔ ہلیلہ سیاہ یعنی کالی ہرڑ،دوسری قسم ہلیلہ زرد یعنی زرد رنگ کی ہرڑ۔ اور تیسری قسم کو ہلیلہ کابلی کہتے ہیں۔ جو پھل گٹھلی پیدا ہونے سے قبل گر جائے اسے ہلیلہ سیاہ،کالی ہریڑ یاجنگ ہریڑ یا ہلیلہ زنگی بھی کہتے...