RWM05122022 سنگھاڑے
🌵🌵سنگھارے کے فائدے🌵🌵 شکل پر مت جائیں اسے کھائیں اور بےشمار فوائد پائیں سردی کا موسم آئے تو گلی گلی مونگ پھلی تو ملتی ہی ہے بلکہ جگہ جگہ آپ کو ٹھیلوں پر کالے کالے یہ سنگھاڑے بھی نظر آتے ہوں گے دِکھنے میں تو یہ کوئی خاص نظر نہیں آتے مگر اس میں فوائد بےشمار چھپے ہیں۔ سنگھاڑے صحت مند زندگی کے لئے بےحد اہمیت رکھتے ہیں سنگھاڑوں کی تاثیر ٹھںڈی ہوتی ہے یہ معدے کی گرمی دور کرنے کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں کھارے کھارے اور کبھی میٹھاس والے یہ سنگھاڑے جسم میں پانی کی کمی کو بھی دور کرتے ہیں، اس کے علاوہ سنگھاڑے کے اور کیا کیا فوائد ہیں آیئے جانتے ہیں۔ • سنگھاڑوں کے حیرت انگیز فوائد سردیوں میں سنگھاڑے بےحد شوق سے کھائے جاتے ہیں اور لوگ سردیوں کی راتوں میں اسے بطور اسنیکس بہت پسند کرتے ہیں سنگھاڑے مونگ پھلی کے علاوہ سردیوں میں کھانے کے لیے بہترین چیز ہے، یہ ہلکے بہتے پانی یعنی تالابوں میں اُگتا ہے اس کا چھلکا بہت کڑک جبکہ اندر سے یہ ناریل جیسا ہوتا ہے۔ • سنگھاڑوں میں موجود غذائیت سنگھارے وٹامنز اور منزلز سے بھرپور ہوتے ہیں ان میں آئرن، پوٹاشیم، کیلشیم، زنک اور فائبر کی وافر مقدار پ...