اشاعتیں

RWM06122023 کھانسی

 *کھانسی کے دوران چند چیزوں سے احتیاط ضروری* ماہرین کے مطابق کھانسی کو دور کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ادرک ،شہد، وٹامن سی الائچی اور دارچینی کا استعمال مفید ہے جب کہ ساتھ ہی ماہرین کھانسی کے دوران بعض چیزوں سے بچنے کا بھی مشورہ دیتے ہیں۔ *دودھ کے استعمال سے پرہیز:* دوران کھانسی دودھ کا استعمال مضر ہے اس لیے اس سے پرہیز کرنا چاہیے۔ دودھ پینے سے بلغم میں اضافہ ہوتا ہے جو کہ پھیپھڑوں اور سینے کی تکلیف کا باعث بنتا ہے اور ساتھ ہی اس سے گلے میں خرابی پیدا ہوجاتی ہے۔ ماہرین صحت مشورہ دیتے ہیں کہ کھانسی کے دوران تمام ڈیری اشیا سے احتیاط کرنا چاہیے۔ *پانی زیادہ پئیں:* کھانسی کے دوران پانی کا استعمال زیادہ کریں اور جسم میں پانی کی کمی نہ ہونے دیں۔ پانی کا زیادہ استعمال گلے کو خشک رکھنے سے بچاتا ہے جب کہ نیم گرم پانی پینے سے گلے کی خشکی بھی دور ہوتی ہے اور ساتھ ہی گلے کی سوجن بھی ختم ہوجاتی ہے۔ کھانسی کے دوران چائے کافی اور ایسے مشروبات سے پرہیز کرنا چاہیئے جن میں کیفین شامل ہو ۔ *میٹھی اشیا سے پرہیز:* دوران کھانسی زیادہ میٹھی غذا نہیں کھانی چاہیے کیوں کہ اس سے کھانسی میں اضافہ ہوتا ہے۔وائٹ بری...

V-RWM06122022 سنجوٹی بوٹی