یہ پوسٹ ضرور شئیر کریں تاکہ کسی کا بھلا ہو آج صبح بیٹے کے چیک اپ کے سلسلے میں میرا سول اسپتال (کراچی) جانا ہوا۔ سول اسپتال میں ایک وارڈ دیکھنے کو ملا جو عالمی ویلفیئر ٹرسٹ بیت السلام کی طرف سے چل رہا ہے۔ یہ وارڈ ہے ان بچوں کا جنکے پاؤں پیدائشی ٹیڑھے ہوتے ہیں۔ نہایت ہی منظم کام ہورہا ہے۔ سیکنڑوں کی تعداد میں بچوں کی زندگیاں بچا رہے ہیں۔ ایسے بچوں کا اگر علاج نہ کرایا جائے تو یہ ہمیشہ کے لیے چار پائی پر پڑے رہیں۔ یہاں انسانیت کی عظیم خدمت ہورہی ہے۔ مایوس ماؤں کے چہروں پر خوشیاں بکھر رہی ہیں۔ تفصیلات معلوم کرنے پر پتہ چلا کہ بروز منگل اور بدھ (شاید کوئی اور دن بھی ہو) او پی ڈی لگتی ہے۔ منگل کے دن ان بچوں کا ہوتا ہے جو پہلی بار یہاں دکھا رہے ہوں۔ عملہ نہایت ہی خوش اخلاق۔صفائی ستھرائی سب کچھ بہت ہی شاندار ۔ اور اس شعبے کے بہت ہی ماہر ڈاکٹر موجود ہیں۔ بقول چوکیدار: جن بچوں کا یہاں علاج شروع ہو انکے والدین کو آنے جانے کا کرایہ بچوں کو دودھ وغیرہ بھی فراہم کرتے ہیں۔ اس پوسٹ کا مقصد صرف اور صرف یہ ہے کہ خدانخواسہ اگر کسی کے بچے کے ہاتھ پاؤں پیدائشی ٹیڑھے...