3878/6 اچھا یا برا خواب آئے یا اچانک آنکھ کھل جائے تو کیا کرے؟
اچھا یا برا خواب آئے یا اچانک آنکھ کھل جائے تو کیا کرے؟
جو شخص رات کو کسی وقت بیدار ہوکر یہ کلمات کہے تو اُسے بخش دیا جاتا ہے۔ اگر کوئی دعا کرے تو وہ قبول ہوتی ہے، پھر اگر وضو کرکے نماز پڑھے تو اس کی نماز قبول ہوتی ہے۔
لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَاشَرِیْکَ لَہٗ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ، وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ، سُبْحَانَ اللّٰہِ وَالْحَمْدُلِلّٰہِ وَلَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَاللّٰہُ اَکْبَرُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ رَبِّ اغْفِرْلِیْ
’’اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کی بادشاہت ہے اور اسی کے لیے ہر قسم کی تعریف ہے اور وہ ہر چیز پر کامل قدرت رکھتا ہے۔ اللہ پاک ہے اور سب تعریف اللہ ہی کے لیے ہے اور اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور اللہ سب سے بڑا ہے۔ اور (برائی سے بچنے کی) ہمت ہے نہ (نیکی کرنے کی) طاقت مگر بلندی اور عظمت والے اللہ ہی کی توفیق سے۔ اے میرے رب! مجھے بخش دے۔‘‘
صحیح البخاری، التھجد، باب فضل من تعارمن اللیل فصلّٰی، حدیث: 1154، وسنن ابن ماجہ الدعائ، باب مایدعو بہ إذا انتبہ من اللیل، حدیث: 3878واللفظ لہ
راج ویلفیئر مطب (کلینک) حکیم عبد الغفار قصور
طبیبہ شازیہ غفار
تبصرے