پاکستانی ڈاکٹروں نے مریض کو بیہوش کیے بغیر دماغی رسولی کا کامیاب آپریشن کردیا (ایکسپریس نیوز)

 

پشاور: 

رحمان میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پشاور میں ڈاکٹروں نے مریض کو بے ہوش کیے بغیر دماغ سے رسولی نکال دی۔

نیوروسرجن ڈاکٹر اکبر علی خان کی سربراہی میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے دو گھنٹے میں مریض کے دماغ سے رسولی کو آپریشن کے ذریعے نکال دیا۔

تیس سالہ مریض کا تعلق خیبر پختونخواہ کے ضلع مالاکنڈ سے ہے اور یہ رسولی اس کے دماغ کے اس حصے میں واقع تھی جو زبان، بازو اور ٹانگوں کی حرکت کو رحمان میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں یہ اپنی نوعیت کی پہلی سرجری ہے۔

ڈاکٹر اکبر علی خان نے کہا کہ اس قسم کی سرجری کے ذریعے مریض کو دماغ کے فنکشنل ایریاز کو کسی قسم کے خطرات سے محفوظ بنانے میں مدد ملتی ہے اور ڈاکٹروں کو متعلقہ سرجری کرنے میں آسانی حاصل ہوتی ہے۔

اس سے پہلے کراچی کے آغا خان اسپتال اور اسلام آباد کے شفاء انٹرنیشنل اسپتال میں مریض کو بے ہوش کیے بغیر دماغ کی رسولی کا کامیاب آپریشن کیا جاچکا ہے۔کنٹرول کرتا ہے۔

تبصرے

Raaj Wellfair Matab

قرشی لیسٹ 1 سے 75 تک

قرشی لیسٹ 76 سے 150 تک