🕋 🕌QURAN,HADEES.429855 صبح و شام کے اذکار اور دعائیں
صبح و شام کے اذکار اور دعائیں
جو شخص اسے صبح کے وقت پڑھے گا، اُس کے لیے دس نیکیاں لکھی جائیں گی، دس گناہ معاف کردیے جائیں گے، دس درجات بلند کیے جائیں گے اور یہ دعا بنو اسماعیل میں سے دس گردنیں آزاد کرنے کے برابر ہے، نیز اللہ تعالیٰ یہ دعا پڑھنے والے کو شیطان سے محفوظ رکھے گا۔ اور جو اسے شام کے وقت پڑھے گا، اُس کے لیے بھی یہی اجر ہے۔ صبح و شام دس بار اگر کاہلی کا شکار ہو تو ایک بار پڑھ لے۔
لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَاشَرِیْکَ لَہٗ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ
’’اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کی بادشاہت اور اسی کی تعریف ہے اور وہ ہر چیز پر کامل قدرت رکھتا ہے۔‘‘
سنن أبی داود، الأدب، باب مایقول إذا أصبح؟ حدیث:5077، وسنن ابن ماجہ، الدعائ، باب مایدعو بہ الرجل؟ حدیث:3867، ومسند أحمد: 60/4 عن أبی عیاش رضی اللہ عنہ، والسنن الکبرٰی للنسائی، حدیث:9855,9852 عن أبی أیوب رضی اللہ عنہ۔
راج ویلفیئر مطب (کلینک)🌙
حکیم عبد الغفار قصور
طبیبہ شازیہ غفار
تبصرے