🕋 🕌QURAN,HADEES.536774 تدبیر الٹ جانے پر بے بسی کی دعا
تدبیر الٹ جانے پر بے بسی کی دعا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ کے ہاں طاقتور مومن کمزور مومن سے بہتر اور زیادہ محبوب ہے جبکہ دونوں میں اچھائی موجود ہے۔ جو چیز تمہیں فائدہ پہنچاسکتی ہے، اسے حاصل کرنے کی کوشش کرو اور اللہ تعالیٰ سے مدد مانگو، بے بس ہوکر نہ بیٹھو۔ اگر تمہیں کوئی نقصان پہنچ جائے تو یہ نہ کہو: ’’کاش! میں اس طرح کرلیتا تو اس طرح ہوجاتا۔‘‘ بلکہ کہو:
قَدَّرَ اللّٰہُ وَمَا شَآءَ فَعَلَ
’’اللہ تعالیٰ نے مقدر فرمایا اور اس نے جو چاہا کیا۔‘‘ کیونکہ ’’کاش!‘‘ کا لفظ شیطان کو دخل اندازی کا موقع دیتا ہے۔
صحیح مسلم، القدر، باب الإیمان بالقدر والإذعان لہ، حدیث:6774۔ قَدَّراللہُ کو قَدْرُاللہِ بھی پڑھا جاسکتا ہے، یعنی ھٰذا قدَرُاللہُ ’’یہی تقدیرِ الٰہی تھی۔‘‘
راج ویلفیئر مطب (دوا خانہ)🌙
حکیم عبد الغفار قصور
طبیبہ شازیہ غفار
تبصرے