🕋 🕌QURAN,HADEES.802950 صفا اور مروہ کے مقام پر پڑھی جانے والی دعا

 صفا اور مروہ کے مقام پر پڑھی جانے والی دعا


پھر نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ’’صفا‘‘ سے آغاز فرمایا۔ اس کے اوپر چڑھتے گئے یہاں تک کہ بیت اللہ کو دیکھا، پھر قبلے کی طرف منہ کیا اور اللہ تعالیٰ کی توحید اور کبریائی بیان کرتے ہوئے یہ الفاظ کہے۔ پھر اس کے درمیان دعا فرمائی، اس طرح تین دفعہ کہا۔ حدیث لمبی ہے اور اس میں یہ بھی مذکور ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مروہ پر بھی ویسے ہی کیا جیسے صفا پر کیا۔


لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَاشَرِیْکَ لَہٗ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ، لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ اَنْجَزَ وَعْدَہٗ، وَنَصَرَ عَبْدَہٗ، وَھَزَمَ الْاَحْزَابَ وَحْدَہٗ


’’اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کی بادشاہت اور تعریف اسی کے لیے ہے اور وہ ہر چیز پر کامل قدرت رکھتا ہے، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس نے اپنا وعدہ پورا فرمایا اور اپنے بندے کی مدد فرمائی اور اس اکیلے ہی نے (مخالف) گروہوں کو شکست دی۔‘‘


صحیح مسلم، الحج، باب حجۃ النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، حدیث: 2950


(Islam360)

راج ویلفیئر مطب (دوا خانہ)🌙

 حکیم عبد الغفار قصور 

طبیبہ شازیہ غفار


تبصرے

Raaj Wellfair Matab

قرشی لیسٹ 1 سے 75 تک

قرشی لیسٹ 76 سے 150 تک