گردوں کی صفائی کیلئے مفیدغذائیں

 *" گردوں کی صفائی کیلئے مفید غذائیں "* 

گردے ہمارے جسم کا اہم ترین اعضاء ( آرگن ) ہیں جن کا کام خون میں موجود مضر صحت، آکسیڈنٹ اور فاضل مادوں کی صفائی فلٹر کے بعد پورے جسم میں اس کی صحت مندانہ طریقے سے ترسیل کرنا ہے، ایسے میں گردوں کا صحت مند اور ان کی کارکردگی کا بہتر ہونا نہایت لازمی ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق صحت مند طرز زندگی کے لیے جسمانی اعضاء کا صحیح کام کرنا بہت اہمیت رکھتا ہے، انسانی زندگی کو رواں دواں رکھنے کے لیے ہر اعضاء اپنے حصے کا کام کرتا ہے، کسی ایک اعضاء کی خراب کارکردگی یا متاثر ہونا زندگی کے لیے خطرہ ثابت ہو سکتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق ہر انسانی جسم میں  گردوں کا انسانی صحت برقرار رکھنے میں اہم کردار ہوتا ہے، ان کی کارکردگی کا متاثر ہونا زندگی کے لیے مشکلات پیدا کر سکتا ہے لہٰذا ان کا صحت مند ہونا اور صحیح طریقے سے کام انجام دینا نہایت ضروری ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کسی فرد میں بلند فشار خون ( ہائی بلڈ پریشر)، ذیابطیس ٹائپ 1 اور 2، شریانوں میں کھنچائو کی شکایت پائی جاتی ہے ممکنہ طور پر یہ گردوں کے بیمار ہونے کی علامت ہو سکتی ہیں۔


طبی ماہرین کی جانب سے تجویز کیا جاتا ہے کہ گردوں کی صفائی اور ان کی کارکردگی بڑھانے کے لیے زیادہ سے زیادہ پانی اور سادہ غذاؤں کا استعمال کرنا چاہیے، خود کو متعدد بیماریوں جیسے کہ شوگر، منفی کولیسٹرول اور وزن میں اضافہ، شریانوں کی تنگی اور خراب جلد کے علاج کے لیے گردوں کی صفائی اور ان کا صحت مند ہونا لازم و ملزوم ہے، لہٰذا مندرجہ ذیل کچھ ایسی غذائیں اور مثبت عادات درج ذیل ہیں جن کی مدد سے زندگی طویل عرصے تک صحت مند طریقے سے گزاری جا سکتی ہے۔

گردوں کو صحت مند اور توانا رکھنے والی غذائیں اور پھل کونسے ہیں ؟

طبی و غذائی ماہرین کے مطابق فائبر سے بھرپور پھل سیب صرف ڈاکٹر کو ہی دور نہیں رکھتا بلکہ گردوں کو بھی مضر مادوں سے پاک رکھتا ہے، سیب میں موجود فائبر زہریلے مواد (Toxins) کو جذب کر کے خارج کر دیتا ہے، اس عمل کے لیے گردوں کو اچھی خاصی محنت کرنا پڑتی ہے، اس کے علاوہ سیب نظام ہاضمہ کے راستوں یعنی آنتوں میں ہونے والی انفلیمیشن کو بھی کم کرتا ہے۔


کرین بیری یا کا جوس پیشاب کی نالیوں میں ہونے والے انفیکشن کے سدباب کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے، کرین بیری جوس گردوں میں پتھری کا سبب بننے والے  کیلشیم آکزالیٹ کو بھی صاف کرتا ہے۔


زیتون کا تیل آپ کی تمام تر صحت کے ساتھ گردوں کو تندرست رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے، زیتون کا تیل کولیسٹرول کو کم کرتا ہے، با آسانی دستیاب زیتون کا تیل  پتھری کی وجہ سے ہونے والے درد میں راحت دیتا اور انفلیمیشن میں کمی لاتا ہے۔

ہرے پتے والی سبزیاں بھی گردوں کی صفائی و صحت کے لیے نہایت مفید ہیں، یہ وٹامن سی اور کے سے بھر پور ہوتی ہیں، ہری سبزیو میں موجود اجزا اور فائبر  بلڈ شوگر کو کنٹرول کرتے ہیں، جس سے گردوں پر دباو کم ہو جاتا ہے۔

ہرے پتے والی سبزیاں بازار میں بکثرت دستیاب ہوتی ہیں، ان کا استعمال روزانہ کی بنیاد پر بطور سلاد کرنا چاہیے۔


طبی ماہرین کے مطابق گردوں کو پتھری سے محفوظ رکھنے کے لیے لیموں پانی سے دوستی کرلینی چاہیے، لیموں کا رس Citrate Level  یعنی کہ اضافی کیلشیم کے سبب بننے والی پتھری کے عمل کو روکتا ہے، ماہرین کے مطابق روزانہ لیموں پانی کا استعمال گردوں کے ساتھ مجموعی صھت پر بھی مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔

*گردوں کی صفائی کے لیے تجویز کردہ مسالے کونسے ہیں؟*

جسم میں ہونے والی سوزش اور جلن (Inflammation) کئی بیماریوں کا سبب بنتی ہے، ان میں ایک گردوں کی بیماری بھی ہے، جسم کو انفلیمیشن سے پاک اور گردوں کو صاف رکھنے کے لیے ہلدی کی موزوں مقدار کو اپنی خوراک کا حصہ بنانا نہایت ضروری ہے، ہلدی میں کرکیومن (Curcumin)ہوتا ہے جس میں انفلیمیشن کے خلاف کام کرنے کی صلاحیت پائی جاتی ہے۔ ہلدی کو چاول، سالن، دالوں، سبزیوں یہاں تک کہ اسموتھیز میں بھی شامل کر کے استعمال کیا جا سکتا ہے۔


دوسری جانب طبی ماہرین کے مطابق گردوں کی صحت کے سب سے بڑے دشمن زہریلے مواد (Toxins)اور انفلیمیشن ہیں، 

لہسن ان دونوں کو دور رکھنے میں بہت مدد کرتا ہے۔

لہسن میں جز الیسن (Allicin) موجود ہوتا ہے جو زبردست قسم کی اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی انفلیمیٹری خصوصیت رکھتا ہے،  یہ دونوں خصوصیات گردوں اور بلڈ پریشر کے لیے بہت فائد ہ مند ثابت ہوتی ہیں، اسی لیے گھر میں کوئی بھی کھانا تیار کریں ،اس میں لہسن ضرور شامل کریں۔

ادرک بھی گردوں کو صاف کرنے میں بہت مدد گار ثابت ہوتا ہے، کچا ادرک کسی بھی غذا میں شامل کر کے کھایا یا پیا جا سکتا ہے۔

گردوں کی صحت برقرار رکھنے کے لیے مزید کیا کیا جا سکتا ہے؟

سب سے پہلے تو زیادہ سے زیادہ پانی پینے کی عادت اپنائیں، کم از کم دن میں 10 سے 12 گلاس پانی کے ضرور پئیں۔


لوبیہ بھی ایک بہترین غذا ہے، جو گردے کی ہی شکل کا ہوتا ہے۔

اگر کوئی مریض گردوں میں پتھری اور درد محسوس کر رہا ہے تو اسے چاہیے کہ چھ گھنٹے تک لوبیہ ابالے اور پھر اس کا پانی چھان کر ہر دو گھنٹے بعد پی لے، ایک سے دو دن میں اس کے بہترین نتائج سامنے آجائیں گے۔ 

اس کے علاوہ تلسی، اجوائن، انگور اور انار کا استعمال بھی گردے کی پتھری سے محفوظ رکھتا ہے۔


*👈 گردوں کو امراض سے بچانے کے لیے فائدہ مند غذائیں :*


*🚰 پانی :*

دن بھر میں مناسب مقدار میں پانی کا استعمال گردوں کے امراض کے نتیجے میں موت کے خطرے کو ٹال سکتا ہے۔ برطانیہ کے ڈربی رائل ہسپتال کی ایک تحقیق کے مطابق جسم میں پانی کی شدید کمی کے نتیجے میں گردے خون میں موجود زہریلے مواد کو فلٹر کرنے سے قاصر ہوجاتے ہیں اور جمع ہونے والا فضلہ گردوں کے فیل ہونے کا باعث بن جاتا ہے۔ ایسے افراد کی زندگی بچنے کا انحصار گردوں کی پیوند کاری پر ہوتا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ پانی کی کمی کو دور کرنا گردوں کے امراض سے تحفظ دینے کا آسان طریقہ ہے خاص طور پر درمیانی عمر کے افراد کو اس کا خیال رکھنا چاہیے۔

*🥬 بند گوبھی :*

بند گوبھی کا استعمال سلاد میں اکثر ہوتا ہے اور یہ سبزی اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہے جو کہ جسم میں گردش کرنے والے فری ریڈیکلز سے بچانے میں مدد دیتی ہے، جس سے گردوں کے افعال میں تنزلی کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

*🧅 پیاز :*

پیاز کھانے کی عادت گردوں کے افعال ٹھیک رکھنے میں مدد دے سکتا ہے، اس میں موجود فلیونوئڈز اور دیگر اجزا خون کی شریانوں میں چربی کے اجتماع کی روک تھام کرتے ہیں جس سے امراض قلب اور کینسر کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔


*🧄 لہسن :*

پیاز کی طرح لہسن بھی گردوں کی صحت کے لیے انتہائی مفید ہے، طبی ماہرین نے ایسے شواہد دریافت کیے ہیں جن کے مطابق لہسن کا عرق گردوں کی صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند ہے۔

*🥦 گوبھی :*

گوبھی بھی گردوں کے لیے فائدہ مند سبزی ہے جو کہ وٹامن سی، فولیٹ اور فائبر سے بھرپور ہوتی ہے، جبکہ اس میں موجود کمپاﺅنڈ جگر کے لیے انتہائی ضروری اور جسم میں زہریلے مواد کی روک تھام کرتے ہیں۔

*🍎 سیب :*

سیب وٹامنز، منرلز اور فائبر سے بھرپور پھل ہونے کے ساتھ ورم کش اور اینٹی آکسائیڈنٹس خصوصیات رکھتا ہے جو کہ نقصان دہ کولیسٹرول کو کم کرنے، امراض قلب، کینسر اور ذیابیطس سے تحفظ فراہم کرتے ہیں، ذیابیطس گردوں کے فیلیئر کا خطرہ بڑھانے والی وجوہات میں سے ایک ہے تو سیب کھانا گردوں کے مسائل سے بچانے میں مدد دے سکتا ہے۔

*🦈مچھلی :*

ایک طبی تحقیق کے مطابق سبزیوں اور مچھلی کھانے والوں میں گردوں کی پتھری کا امکان ایسے افراد کے مقابلے میں 30 سے 50 فیصد کم ہوتا ہے جو روزانہ سو گرام گوشت کھاتے ہیں۔

*🍋 لیموں کا عرق :*

لیموں کا عرق وٹامن سی اور سٹرک ایسڈ سے بھرپور ہوتا ہے جو کہ گردوں کے مسائل کے علاج میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ لیموں پانی کو صبح یا کھانے سے پہلے پینا گردوں کے امراض سے بچانے میں مدد دے سکتا ہے۔

*🍓 اسٹرابیری :*

اسٹرابیری اینٹی آکسائیڈنٹس، وٹامن سی اور فائبر سے بھرپور پھل ہے جبکہ ورم کش اور کینسر سے بچانے کے لیے بھی مفید ہے اور اسی وجہ سے دل اور گردوں کی صحت کے لیے بھی اچھا انتخاب ہے۔ تاہم گردوں کے امراض کے شکار افراد کو یہ پھل ڈاکٹر کے مشورے سے کھانا چاہئے۔

*🍒 چیری :*

چیری دل اور گردوں کے لیے فائدہ مند پھل ہے، اسے روزانہ کھانا جسم میں ورم کو کم کرتا ہے خصوصاً گردوں میں۔

*🍉 تربوز :*

تربوز میں ایک اینٹی آکسائیڈنٹ لائیکو پین کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جو کہ جسم میں گردش کرنے والے نقصان دہ آکسیجن ریڈیکلز کی روک تھام کرکے گردوں کو مسائل سے بچاتے ہیں، تاہم اس پھل کی بہت زیادہ مقدار کو کھانا فائدے کی بجائے نقصان پہنچا سکتا ہے 

جبکہ گردوں کے امراض کے شکار افراد یہ پھل ڈاکٹر کے مشورے سے ہی استعمال کریں۔


*🌑 گردے کے مریضوں کے لئے :*

گردے کی پتھری میں دس سے بارہ گلاس سادہ پانی نیم گرم پینا بہت ضروری ہے، گردے کی تشخیص کے دوران گردے میں رکاوٹ معلوم ہو تو پانی کی مقدار کم کر دینی چاہیے۔


گردے کی پتھری کو بار بار بننے سے روکنے کے لیے کچھ غذائیں بہت زیادہ ضروری ہوتی ہیں اور ان کو اپنے لائف سٹائل کا حصہ بنائیں۔


*مندرجہ ذیل غذائیں استعمال نہیں کرنی چاہیے :*

پالک، ساگ، میتھی، مونگرے، پنڈی، ٹماٹر، چکندر، شکرقندی، چائے، کافی، پیپیسی، کوکاکولا، چاول، دودھ مکھن، پنیر، گوشت ہر طرح کا اور مٹھائیاں بہت زیادہ نقصان دہ ہوتی ہیں۔


*مندرجہ ذیل غذائیں جو کہ آپ کو استعمال کرنی چاہیے :*

کیلا، امرود، سیب، آلوبخارا، آڑو، آلو بخارا، تربوز، خوبانی، پپیتا، مولی، گاجر، گوبھی، مٹر، گھیا، توری، ٹینڈے، حلوا کدو،  جو کا دلیہ، ساگودانہ کی کھیر، گندم کے آٹے کی سادہ روٹی۔


کوئی بھی بیماری اس کے اندر دیسی جڑی بوٹیوں پھلوں اور سبزیوں کا استعمال آپ کو مکمل صحت یاب کر سکتا ہے اس کے لئے آپ کا کسی اسپیشلسٹ یا مستند ڈاکٹر حکیم،  سے مشورہ انتہائی ضروری ہے۔

راج ویلفیئر مطب (دوا خانہ)🌙

حکیم عبد الغفار قصور

طبیبہ شازیہ غفار



تبصرے

Raaj Wellfair Matab

قرشی لیسٹ 1 سے 75 تک

قرشی لیسٹ 76 سے 150 تک