NCT KPK MEETING 19 FEB 2022

 معزز اطباء کرام 

السلام علیکم! 

امید ہے مزاج گرامی بخیر ہونگے. 

محترم جناب حکیم محمد احمد سلیمی صدر NCT کی زیرِ صدارت نیشنل کونسل فار طب کا تیسرا اجلاس (جو مورخہ 19 فروری 2022 بروز ہفتہ بمقام پرل سٹی ہوٹل پشاور میں منعقد ہوا )کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس میں کیئے گئے فیصلوں کے اہم نقاط یہ ہیں. 

ذرائع ابلاغ بالخصوص سوشل میڈیا پر طب اور طبیب کی بدنامی کا باعث بننے والے مواد(وڈیوز,اشتہارات اور پوسٹس) کو بند کروانے اور اس میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کاروائی کی منظوری دی گئی. 

آئی بی سی سی سے ایف ٹی جے کے پہلے دو سال کی تعلیم کو انٹر میڈیییٹ کے الگ گروپ کی منظوری پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور سلیبس کی تیاری کے کام کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ 2022....2023 کے سیشن میں نئی اسکیم آف سٹڈی کو لاگو کیا جا سکے. 

پہلے سے کوالیفائیڈ اطباء کے پہلے دو سال کی ایکویلینسی کے طریقہ کار طے کرنے کیلیئے آئی بی سی سی کے ساتھ ورکشاپ کے جلد از جلد انعقاد کا فیصلہ کیا گیا. 

حجامہ و دیگر تدبیری علاج جیسے جونک لگانا اور فصد وغیرہ کو سال چہارم کے نصاب میں علم الجراحت کے اندر الگ مفصل ابواب کے طور پر شامل کرنے کی منظوری دی گئی. 

حجامہ, نیوٹریشن اور یونانی فارمیسی کورسز کے حوالہ سے وزارت کی طرف سے کیئے گئے سوالات پر جوابی مکتوب لکھنے کی منظوری دی گئی جس میں وزارت کی طرف سے اُٹھائے گئے سوالات کا مفصل اور مدلل جواب دیا جائے گا. 

قومی طبی فارما کوپیا میں آیورویدک کو شامل کرنے اور فارما کوپیا کا پہلا حصہ 2022 کے آخر تک شائع کرنے کی منظوری دی گئی. 

نیشنل کونسل فار طب کا ترجمان جریدہ "الحکمہ" کو مارچ میں شائع کرنے کی منظوری دی گئی. 

سیکیورٹی پرینٹنگ پریس سے ڈپلومہ اور رجسٹریشن سرٹیفیکیٹس چھپوانے کی منظوری دی گئی. 

ڈگری اور ڈپلومہ کالجز کیلیئےنئی یارڈ سٹک اور انسپیکشن پروفارما کی منظوری دی گئی. 

چین کے تعلیمی ادارہ  TANG کے ساتھ اشتراکِ تعلیم اور ہوم ٹاؤن کمیونٹی فاؤنڈیشن کے ساتھ انسدادِ منشیات کے حوالہ سے ورکشاپس/سیمینارز کے انعقاد کیلیئے ایم او یو کی منظوری دی گئی. 

طبیہ کالجز میں ویدک کورس شروع کرنے کیلیئے ویدک کمیٹی کو چار ماہ کے اندر نصاب پیش کرنے کے ٹاسک کی منظوری دی گئی. 

ہزارہ یونیورسٹی ہری پور, منہاج یونیورسٹی لاہور اور ہمدرد یونیورسٹی راولپنڈی اسلام آباد کیمپس میں ایسٹرن میڈیسن ڈیپارٹمنٹ کے قیام کیلیئے انسپیکشن کی منظوری دی گئی. 

طبیہ کالج انجمن حمایت اسلام لاہور میں ڈگری کلاسز کے اجراء کی سفارش کی گئی. 

حکیم زوالفقار علی ملک 

ترجمان و چیئر مین اطلاعات و نشرو اشاعت نیشنل کونسل فار طب 

03006844958

وٹس ایپ       03458141758

تبصرے

Raaj Wellfair Matab

قرشی لیسٹ 1 سے 75 تک

قرشی لیسٹ 76 سے 150 تک