پراسٹیٹ گلینڈ

 ﷽



📢📢🩺📢💉💉📢


پراسٹیٹ گلینڈ غدہ قدامیہ ✨


اسلام علیکم ورحمتہ اللہْ

صاحبو عزیزو آداپ

بات ہو رہی ہے غدہ قدامیہ کی اس عضو کو فرنگی زبان میں پراسٹیٹ گلینڈ کہتے ہیں ۔ یہ بہت اہم پرزہ لگایا ہے اللہ نے ہمارے جسم میں اسکی طبعی حالت میں جسامت چار سنٹی میٹر لمبائ اور چوڑائ تین سنٹی میٹر اور موٹائ دو سنٹی میٹر ہوتی ہے یہ پیشاب کی نالی کو گھیرے ہوۓ ہوتا ہے ۔اسکا کام پیشاب کو کنٹرول کرنا ہے اور پیشاب کی نالی میں ایک گاڑھی ملائم سی رطوبت خارج کرتا ہے تاکہ پیشاب کی نالی اندر سے تر اور ملائم رہے اسکے علاوہ اسکا ایک بہت اہم کام یہ ہے کہ مباشرت کے دوران پیشاب کو منی کے ساتھ مل جانے سے روک رکھتا ہے ۔

اب صاحبو یہ تو اسکی حالت صحت میں شکل و حجم ہوتا ہے لیکن جب پیشاب کی جلن اور رکاوٹ پیدا ہونا شروع ہوتی ہے تو دراصل یہ عضو ہی بیمار ہوتا ہے اور یہ سوج جاتا ہے اسے ہی عظم غدہ قدامیہ کہتے ہیں۔

عظم غدہ قدامیہ 

عام طور پر بوڑھے لوگ اس تکلیف دہ بیماری کا شکار ہوتے ہیں کہ پراسٹیٹ گلینڈ کے بڑھ جانے کی وجہ سے پیشاب رکنا شروع ہو جاتا ہے مثانہ سیون اور مقعد میں بوجھ جلن اور درد کی شکایت ہوتی ہے پیشاب کی بار بار حاجت ہوتی ہے لیکن چند قطرے پیشاب شدید جلن کے ساتھ نکلتا ہے مریض درد کی وجہ سے پاخانہ کرتے ہوۓ بھی ڈرتا ہے اب اگر الٹراساونڈ کروایا جاۓ تو غدہ قدامیہ بڑھا ہوا دکھائ دیتا ہے ۔


وجوہات 🔔🔔


سرد خشک مزاج کا یہ مرض بوڑھوں کو زیادہ ہوا کرتا ہے جو لوگ مجرد زندگی گزار رہے ہوتے ہیں ان کے مردانہ جراثیم پیشاب میں بہہ نکلنے کی وجہ سے غدہ قدامیہ الرجک ہو کر سوج جاتا ہے اور زیادہ گوشت خور چٹ پٹے کھانوں کے شوقین بھی اس مرض میں مبتلا ہو جاتے ہیں 


علاج ھوالشافی 🩺🩺


1  برگ تلسی، دال کلتھی،    سرپھوکا اور نمک سانبھر کا جوشاندہ دن میں تین مرتبہ دیں 

2  ست ملٹھی 500mg کپسول بھر لیں دن میں چار بار دیں 

3  سہاگہ بریاں  دس گرام   ملٹھی مقشر دس گرام  سقمونیا تیس گرام  تمام اشیاء باریک پیس لیں اور کپسول 500 mg والے بھرلیں دن میں تین بار ہمراہ پانی 

تینوں ادویات استعمال کروائیں اللہ پاک شفا دے

 

پرہیز 🚨🚨


تمام تلی ہوی اشیا کھٹی اشیا گوشت تمام اقسام چاول گوبھی بینگن اچار وغیرہ۔

از 

 ڈاکٹر و حکیم عمیر خان

بی ای ایم ایس ہمدرد

                03147560061

تبصرے

Raaj Wellfair Matab

قرشی لیسٹ 1 سے 75 تک

قرشی لیسٹ 76 سے 150 تک