RWM12122022 بڑی آنت
🍄بڑی آنت کو صاف رکھنا!🍄
انسان کی بڑی آنت تقریباً 5 فٹ لمبی ہوتی ہے اور ہماری صحت کو برقرار رکھنے میں اس کا انتہائی اہم کردار ہے ، اور اگر اسےنظر انداز کردیا جائے تو ہم بہت ساری تکلیف دہ بیماریوں کا شکار ہو سکتے ہیں۔
💥نمبر 1 وٹامن سی،
اپنی خوراک میں وٹامن سی کی مقدار کو بڑھائیں، یہ وٹامن ہمیں بہت سارے فروٹس اور سبزیوں سے حاصل ہو سکتا ہے اور یہ وٹامن بڑی آنت میں سے گندگی کی صفائی کرنے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے۔
💥نمبر 2 پروبائیوٹیک کا استعمال زیادہ کریں،
دہی پروبائیوٹیک حاصل کرنے کا سب سے بہترین Source ہے جس میں شامل دوست بیکٹریا بڑی آنت کے لیے انتہائی فائدہ مند ہے، جدید تحقیق کے مُطابق یہ بڑی آنت کے کینسر سے بچاتا ہے اور Bowel Movement کو بہتر بناتا ہے۔
دہی کے علاوہ آپ پروبائیوٹیکس سیب کے سرکہ سے حاصل کر سکتے ہیں اور پنیر کی کُچھ قسمیں بھی پروبائیوٹیکس سے بھر پور ہوتی ہیں۔
💥نمبر 3 سٹارچ کو خوراک کا حصہ بنائیں،
سٹارچ آپ کو بہت سی سبزیوں اور پھلوں سے حاصل ہو سکتی ہے خاص طور پر آلو، چاول ، سبز کیلے وغیرہ اس سے بھرپُور ہوتے ہیں اور یہ جسم میں Gut Microflora کی تعداد کو بڑھاتی ہے جو بڑی آنت کے لیے انتہائی مفید ہے اور بڑی آنت کے کینسر سے بچاتا ہے۔
💥نمبر 4 پانی،
کم پانی پینے سے قبض جیسی بیماریوں کے علاوہ اور بہت سی بیماریاں لاحق ہو سکتی ہیں، اس لیے روزانہ کم از کم ڈیڑھ سے دو لیٹر پانی کو اپنی خوراک حصہ بنائیں۔
اس کے علاوہ ایسی پھل اور سبزیاں جن میں پانی کی مقدار زیادہ ہو اُسے اپنی خوراک میں شامل کریں جیسے کھیرا، تربوز، ٹماٹر، اور سٹرابریز وغیرہ۔
💥نمبر 5 ہائی فائبر کھانے
فائبر سے بھرپوُر کھانے خوراک کو ہضم کر کے خارج کرنے میں انتہائی مدد گار ثابت ہوتے ہیں اور فائبر سے بھرپُور کھانے بڑی آنت کو گندگی سے صاف کر دیتے ہیں۔
سبز پتوں والی سبزیاں، دالیں، بروکلی وغیرہ میں فائبر کی ایک بڑی مقدار شامل ہوتی ہے لہذا ان کھانوں کو روزانہ کی خوراک میں شامل کریں۔
💥نمبر 6 قہوے
ادرک کا قہوہ، سبز چائے کا قہوہ، اور دیگر قہوے بڑی آنت کی صفائی کرنے میں مددگار ہیں اور یہ خوراک کو ہضم کرنے اور جُز بدن بنانے میں بھی انتہائی مُفید ہیں۔
تبصرے