RWM12122022 کھانے کا وقت
خوراک_کی_بہترین_ٹائمنگ
ناشتہ
1-ناشتہ 8 بجے سے پہلے دودھ ۔۔دہی تھوڑا سا پانی مکس ۔۔ ملک شیک ۔۔ کجھور کا شیک ۔۔ تخم بالنگا دودھ میں یا پانی میں گڑ کے شربت کے ساتھ اسبغول ثابت گڑ کے شربت میں مکس کیجئے ۔۔ اسکے ساتھ روٹی سالن ۔۔ بیکری میدہ نان ناشتے میں کبھی نہیں کبھی اگر بہت دل کرے تو ہفتے میں ایک بار ۔۔ دیسی گھی سالن میں ڈال کر روٹی پہ نہیں لگانا ۔۔ مکھن صرف چھوٹے بچے سے 30 سال تک کے لوگ کھائیں۔ رات کی بھیگی بادام کی 7 عدد گریاں /7عدد کشمش / دیسی انڈے دو ۔۔ اسکے علاوہ چائے ہرگز استعمال مت کیجئے ۔۔ گندم کا گوشت اور دالوں کے ساتھ مکس دلیہ یا پھر دودھ والا میٹھا دلیہ انتہائی بہترین صحت کا ضامن ھے باقی جو بھی گھر میں پکا ھے کھائیے۔
دوپہر کا کھانا
2- کھانا جو بھی کھائیں سلاد میں کھیرا سلاد کے پتے اور کچی پیاز لیمن جوس کے ساتھ اسکے بعد پودینے کا رائتہ کبھی بینگن اور دہی کا رائتہ ۔۔ سالن جو بھی ھو ساتھ تھوڑی سی مقدار رائتے کی ضرور کھائیں کوئی چٹنی لے لیں اچار کھائیں وٹامن سی سے بھرپور اور پانی کھانا کھانے کے ایک گھنٹے بعد ہر کھانے کے بعد 5 گرام گڑ ضرور چوسیں خون کی کمی نہیں ھو گی مسلز ہمیشہ طاقت میں رہیں گے الرجی ختم ھو گی انشاء اللہ ۔۔ کوئی سویٹ ڈش بھی کھائی جا سکتی ھے شام عصر کے بعد 2 عدد کاجو اخروٹ یا پھر فروٹس یا پھر فریش جوسز ضرور استعمال کیجئے۔
رات کا کھانا
رات کا کھانا اگر ایک روٹی کھاتے ہیں تو اسے عشاء کے وقت کھا لیجئے اگر ایک روٹی سے زیادہ کھاتے ہیں تو ایک روٹی پہ آ جائیے ساتھ میں کھیرا کھانا مت بھولئیے گا۔ آخر میں گڑ چوسنا بھی اتنا ہی اہم ہے جتنا ضروری آپکا کھانا پینا ۔۔رات کو سونے سے ایک گھنٹہ پہلے گرم دودھ پیئیں رات کو ٹھنڈا دودھ جگر پہ چربی چڑھاتا ہے اور گرم دودھ طاقت دیتا ہے ۔۔ اگر رات میں بھی پھل وغیرہ کھانا چاہیں تو ضرور کھائیے ۔۔ پانی کھانے کے ایک گھنٹے بعد ورنہ کھایا پیا بے کار ۔۔ ہر کھانے کے بعد گرین ٹی بھی پی جا سکتی ہے لیکن آئس کریم ہرگز نہیں وہ معدے کو بھی خراب کرتی ہے اور جگر کو بھی فیٹ مہیا کرتی ہے اسکا کوئی فائدہ نہیں صرف زبان کا چسکا ہے بوتلیں باہر کے کھانے سے بچیں صحت بہتر تو سوچ بہتر سوچ بہتر تو ماحول بہتر ماحول بہتر تو آپکے ساتھ ساتھ گھر والے بھی خوش۔
تبصرے