RWM02012023 شوگر
شوگر(ذیابیطس)کے مرض کیلئے استعمال ہونے والی جدید دوائی Teplizumab کیا ہےاور اس کے استعمال کے حوالے سے حقائق!!
تفصیلات کے مطابق FDA نے شوگر کے مرض میں استعمال ہونے والی نئی دوائی Teplizumab (Tzield) کے نام سے استعمال کی اجازت دی ہے۔
اس انجکشن کے آنے کے ساتھ ہی لوگوں نے یہ افواہ پھیلانی شروع کی ہے کہ صرف ایک انجکشن سے اب شوگر مکمل طور پر ختم ہو جائے گی۔
یہ بات بالکل غلط ہے!!!!
شوگر کی کئی اقسام میں اہم اور عام دو بڑی اقسام ہیں۔ پہلی قسم اور دوسری قسم۔ T1DM/T2DM.
پہلی قسم شوگر کم عمری میں ہوتی ہے۔ اور اس کا علاج صرف اور صرف انسولین ہے۔
دوسری قسم وہ شوگر ہے جو بڑی عمر کے لوگوں میں پایا جاتا ہے۔ جس کے علاج میں شوگر کی گولیاں اور انسولین دونوں استعمال ہوتے ہے۔
جدید قسم کی دوائی Teplizumab (Tzield) صرف پہلی قسم کی ذیابیطس(شوگر) میں اتنی حد تک استعمال ہوتی ہے کہ اس انجکشن کے استعمال کے بعد پہلی قسم کی شوگر مزید شدت اختیار نہیں کرتی اور کنٹرول میں رہتی ہے اور مریض کو شوگر کے شدید نقصانات سے بچاتی ہے۔
یہ انجکشن کسی بھی طور سے شوگر کی کسی بھی قسم کو مکمل طور پر ختم نہیں کرتی۔
لہذا شوگر کے تمام مریض اپنا علاج جاری رکھیں اور افواہ پر کان نا دھریں!!
لوگوں میں علم پیدا کرنے کے لیے اسے ریٹویٹ کریں۔
جو مریض پہلے سے ہی انسولین تھیریپی پے ہیں،یا ٹائپ 2 کے مریض ہیں اُن کیلئے نہیں ہے. بدقسمتی سے پاکستان میں زیابیطس ٹائپ 1 کی stages کیلئے کوئی screening tool نہیں.
لیکن وہ لوگ جن کے ماں، باپ میں سے کسی ایک یا دونوں کو شوگر ہو، اور ان کا شوگر لیول بڑھنا شروع ہو رہا ہو تو ایسے لوگ at risk ہوتے ہیں اور ایسے لوگ Teplizumab injections سے شوگر کو 2 سے 3 سال کیلئے روک سکتے ہیں.2023 کے وسط تک یہ انجیکشن پاکستان میں دستیاب ہوں گے.
ایک Tzield کی قیمت 13,850$ ہے،
ایک شوگر مریض کے لئے 14 Tzield لگانا ضروری ہیں۔
جو کہ 14- زیلڈ کی قیمت 193,900$ ہے۔
یہ اس وقت بہت مہنگا علاج ہے۔
source:
FDA approves first treatment to delay onset of type 1 diabetes | CNN
https://edition.cnn.com/2022/11/17/health/tzield-teplizumab-diabetic-treatment/index.html
شوگر کے خلاف اگر کوئی چیز واقعی آپ کی مدد کر سکتی ہے تو وہ ہے
اچھی اور متوازن خوراک
واک اور ایکسرسائز
دوا کی صحیح مقدار اور استعمال
اور مستند معالج اور ماہرِ غذائیات سے رابطہ کریں
تبصرے