RWM05012023 ادرک کا قہوہ

 چائینیز اور عربوں کا پسندیدہ قہوہ ناشتے کے ساتھ پئیں،

سارا دن چستی اورلائف کا بونس بھی ملے گا..

کولیسٹرول حد سے بڑھ جائے توہارٹ اٹیک اور موٹاپے کا باعث بن جاتا ہے۔

غیر معیاری غذاوں اور طرز معاشرت کی وجہ سے کولیسٹرول بڑھ جاتا ہے۔بعض حالات میں یہ صرف ڈپریشن سے بھی بڑھ جاتا ہے ۔

ان حالات میں ایسے افراد جن میں کولیسٹرول بڑھنے کی شرح زیادہ ہوتی ہے انہیں ادرک کو اپنی غذا کا حصہ بنانا چاہئے ۔

ماہرین اغذیہ کے مطابق ادرک کھانے میں کتر کر یا پیس کر ڈالی جائے یا اسکا پاوڈر پانی کے ساتھ یا کھانے پر چھڑک کر یا پھر اسکا جوشاندہ بنا کر پی لیا جائے ،

یہ ہر دوصورت میں جسم میں اینٹی آکسیڈنٹ کردار اداکرتی ہے اور اسکے اجزا خون میں اضافی اور مضر صحت کولیسٹرول بڑھنے نہیں دیتے ۔

ادرک کے استعمال سے خون میں بننے والے چکنے مادوں کا دو سے چار ہفتوں کے دوران تدارک ہوجاتا ہے ۔ 

جس سے خون میں کولیسٹرول کی مقدار کم ہوجاتی ہے۔

ہمارے ہاں عام طور پر سمجھا جاتا ہے کہ ادرک خشکی اور گرمی پیدا کرتی ہے ۔یہ مفروضہ ہے ،

البتہ اعتدال سے زیادہ استعمال کرنا مناسب نہیں ہوتا ۔اپنے طبی معالج یا ماہر غذائیت سے مشورہ کرنے کے بعد ہی اسکی مقدار کا تعین کرنا چاہئے۔

ہمارے لوگ زیادہ تر ذائقہ کی بنا پر ادرک کا قہوہ نہیں پیتے کیونکہ ذائقہ میں یہ تلخ ہوتا ہے۔

ادرک کو گرم پانی میں ابال کر اس میں شہد یا لیموں ڈال کر اسکے تلخ ذائقہ کو اعتدال پر لایا بلکہ زیادہ مزیدار بنا کر پیا جاسکتا ہے

۔چائینز اس میں لیمن ڈال کر پیتے ہیں اور عربوں کو اس میں شہد ڈالنا زیادہ اچھا لگتا ہے۔

اسکو ناشتہ کے دوران چائے کی جگہ پیا جاتا ہے ۔یہ قہوہ عمر دراز کرتا ہے۔

اگر ہم پاکستانی بھی صبح چائے کی بجائے ادرک کا قہوہ  لیموں یا  شہد کے ساتھ پینا شروع کردیں تو دنوں میں صحت دوبال ہوجائے 

اور سارا دن چستی بھی برقرا ر رہے گی۔کولیسٹرول اور موٹاپے میں مبتلا افراد کو ادرک کے قہوہ کی روزانہ چند چسکیاں لینی چاہیئں ،اس سے انہیں قدرتی وٹامنز کا خزانہ بھی حاصل ہوگا ۔

ادرک

میں میگنیشم ،وٹامن سی کی اچھی خاصی مقدار ہوتی ہے جو انسانی کارکردگیکو بڑھانے والے سیلز کی ضروریات پوری کرتی ہیں

تبصرے

Raaj Wellfair Matab

قرشی لیسٹ 1 سے 75 تک

قرشی لیسٹ 76 سے 150 تک