RWM08012023 Depression ڈپریشن

 ڈپریشن Depression

ڈپریشن میں کیسا محسوس ہوتا ہے؟

ڈپریشن کی بیماری کی  شدت  عام اداسی کے مقابلے میں جو ہم سب وقتاً فوقتاً محسوس کرتے ہیں۔ درج ذیل ًعلامات ڈپریشن کی نشاندہی کرتی ہیں۔ ضروری نہیں کہ ہر مریض میں تمام علامات مو جود ہوں لیکن اگر آپ میں ان میں سے کم از کم چار علامات موجود ہوں تو اس بات کا امکان ہے کہ آپ ڈپریشن کے مرض کا شکار ہیں۔


۱۔ ہر وقت یا زیادہ تر وقت اداس اور افسردہ  رہنا 

۲۔ جن چیزوں اور کاموں میں پہلے دلچسپی ہو  ان میں دل نہ لگنا، کسی چیز میں مزا نہ آنا

۳۔ جسمانی یا ذہنی کمزوری محسوس کرنا، بہت زیادہ تھکا تھکا محسوس کرنا

۴۔ روز مرہ کے کاموں یا باتوں پہ توجہ نہ دے پانا

۵۔ اپنے آپ کو اوروں سے کمتر سمجھنے لگنا، خود اعتمادی کم ہو جانا۔

۶۔ ماضی کی چھوٹی چھوٹی باتوں کے لیے اپنے آپ کو الزام دیتے رہنا، اپنے آپ کو فضول اور ناکارہ سمجھنا

۷۔ مستقبل سے مایوس ہو جانا

۸۔ خودکشی کے خیالات آنا یا خود کشی کی کوشش کرنا

۹۔ نیند خراب ہو جانا

۱۰۔ بھوک خراب ہو جانا


بہت سے لوگوں کو جو اداس رہتے ہیں اور ڈپریشن کا شکار ہوتے ہیں اپنی اداسی کی کوئی وجہ سمجھ نہیں آتی۔اس کے باوجود ان کا ڈپریشن بعض دفعہ اتنا شدید ہو جاتا ہے کہ انھیں مدد اور علاج کی ضرورت ہوتی ہے۔


معاملاتَ زندگی

بعض تکلیف دہ واقعات مثلا کسی قریبی عزیز کے انتقال، طلاق، یا نوکری ختم ہوجانے کے بعد کچھ عرصہ اداس رہنا عام سی بات ہے۔ سوچ وچار، گھریلو مسائل خوف ڈر، 


حالات وواقعات

پریشانی تنہائی پسند وہم ذہنی دباؤ کا شکار ہوں، یا بہت زیادہ جسمانی تھکن کا شکار ہوں، ان صورتوں میں ڈپریشن کی بیماری ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔


جسمانی و جنسی بیماریاں 

جسمانی طور پر بیمار لوگوں میں ڈپریشن ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ یہ بیماریاں ایسی بھی ہو سکتی ہیں جو زندگی کے لیے خطرناک ہوں مثلا کینسر یا دل کی بیماریاں، یا ایسی بھی ہو سکتی ہیں جو بہت لمبے عرصے چلنے والی اور تکلیف دہ ہوں مثلاً جوڑوں کی تکلیف یا سانس کی بیماریاں۔ نوجوان لوگوں میں وائرل انفیکشن مثلاً فلو کے بعد ڈپریشن ہونے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔ لیکن طبی لحاظ سے دل کی کمزوری ڈپریشن کا باعث بنتی ہے۔ 


ڈپریشن کسی کو کسی بھی وقت ہو سکتا ہےلیکن بعض لوگوں کو ڈپریشن ہونے کا خطرہ اور لوگوں سے زیادہ ہوتا ہے۔ اس کی وجہ ہماری شخصیت بھی ہو سکتی ہے اور بچپن کے حالات و تجربات بھی۔


شراب نوشی اور منشیات کا استعمال سبب منشیات سے دور رہیں ۔


ڈپریشن کے مریض بھی دوسری بیماریوں کی طرح ہمدردی اور علاج کے مستحق ہوتے ہیں، تنقید اور مذاق اڑائے جانے کے نہیں۔


ڈپریشن میں آپ کس طرح سے اپنی مدد کر سکتے ہیں؟ 

اکیلے نہ رہیں دوستوں سے ملیں گپ شپ کریں اپنی جذباتی کیفیات کو راز نہ رکھیں۔ دوستوں اور قریبی لوگوں سے شئیر کریں ۔ اس کے بارے میں بات کرنے سے دل کا بوجھ ہلکا ہو جاتا ہے۔


•جسمانی کام کریں۔

کچھ نہ کچھ ورزش کرتے رہیں، چاہے یہ صرف آدھہ گھنٹہ روزانہ چہل قدمی ہی کیوں نہ ہو۔ ورزش سے انسان کی جسمانی صحت بھی بہتر ہوتی ہے اور نیند بھی۔ اپنے آپ کو کسی نہ کسی کام میں مصروف رکھیں چاہے یہ گھر کے کام کاج ہی کیوں نہ ہوں۔ اس سے انسان کا ذہن تکلیف دہ خیالات سے ہٹا رہتا ہے۔


اچھا کھانا کھائیے۔

متوازن غذا کھانا بہت ضروری ہے چاہے آپ کا دل کھانا کھانے کو نہ چاہ رہا ہو۔ تازہ پھلوں اور سبزیوں سے سب سے زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔ڈپریشن میں لوگ کھانا کھانا چھوڑ دیتے ہیں جس سے بدن میں وٹامنز کی کمی ہو جاتی ہے اور طبیعت اور زیادہ خراب لگتی ہے۔


•نیند

نیند کے نہ آنے سے پریشان نہ ہوں۔ اگر آپ سو نہ سکیں تو پھر بھی آرام سے لیٹ کر ٹی وی دیکھنے یا ریڈیو سننے سے آپ کو ذہنی  سکون ملے گا اور آپ کی گھبراہٹ بھی کم ہو گی۔


•ڈپریشن کی وجہ کو دور کرنے کی کوشش کریں۔

اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کو اپنے ڈپریشن کی وجہ معلوم ہے تو اس کو لکھنے اور اس پہ غور کرنے سے کہ اسے کیسے حل کیا جائے ڈپریشن کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔


•مایوس نہ ہوں۔

اپنے آپ کو یاد دلاتے رہیں کہ:

آپ جس تجربے سے گزر رہے ہیں اس سے اور لوگ بھی گزر چکے ہیں۔

ایک نہ ایک روز آپ آپ کا ڈپریشن ختم ہو جائے گا چاہے ابھی آپ کو ایسا نہ لگتا ہو۔


ڈپریشن کا علاج کیسے کیا جا سکتا ہے؟

ڈپریشن کا علاج باتوں (سائیکو تھراپی) کے ذریعے بھی کیا جا سکتا ہے،  اینٹی ڈپریسنٹ اور طب میں مفرح و مقوی قلب ادویات کے ذریعے بھی اور بیک وقت دونوں کے استعمال سے بھی۔ آپ کے ڈپریشن کی علامات کی نوعیت، ان کی شدت اور آپ کے حالات کو دیکھتے ہوئے۔


اینٹی ڈپریسنٹ ادویات۔

معالج آپ کو اینٹی ڈپریسنٹ ادویات کے طور پر خمیرہ جات، مفرح و مقوی قلب ادویات تجویز کرے۔ ان ادویات سے اداسی کم ہوتی ہے، زندگی بہتر لگنے لگتی ہے اور حالات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت میں بہتری ہوتی ہے۔ یاد رکھیے کہ اینٹی ڈپریسنٹ ادویات کا فائدہ دوا شروع کرنے کے بعد فوراً نظر آنا شروع ہوتا ہے گاہے اس میں ۲ سے ۳ ہفتے لگ سکتے ہیں۔بعض لوگوں کو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ دوا شروع کرنے  کے بعد چند ہی دنوں میں ان کی نیند بہتر ہو جاتی ہے اور گھبراہٹ کم ہو جاتی ہے لیکن ڈپریشن کم ہونے میں کئی ہفتے لگتے ہیں۔


مفرح قلب دوا

خمیرہ گاؤزباں عنبری جدوار عود صلیب والا دیں۔ 

اگر بلڈ پریشر بھی ہائی ہے شفائی گولیاں قرشی دواخانہ صبح شام دیں۔ 

نیند کی کمی کیلیئے بالچھڑ  آدھا سے ایک ماشہ شام کو دینا مفید ہوتا ہے۔ 

روزانہ صبح مربہ آملہ نہار منہ دیں۔ 

خاص ہدایت ۔۔۔ نیند پوری کریں اور باقائدہ ورزش کریں۔ یہ بہترین علاج ہے۔ 


سائیکو تھراپی یعنی باتوں سے علاج سائیکالوجسٹ یا سائیکائٹریس 


علاج نہ کرانے کی صورت میں کیا ہو تا ہے؟

کچھ لوگوں کا ڈپریشن اتنا شدید ہو جاتا ہے کہ وہ خود کشی کر لیتے ہیں۔ اسی لیے اگر آپ کے  ڈپریشن کی علامات کی شدت بڑھ گئی ہے اور  ان میں کوئی کمی نہیں ہو رہی، آپ کے  ڈپریشن نے آپکے  کام، دلچسپیوں، اور رشتہ داروں اور دوستوں سے تعقات  کو متاثر کرنا شروع کردیا ہے، یا آپ کو اس طرح کے خیالات آنے لگے ہیں کہ آپکے  زندہ رہنے کا کوئی فائدہ نہیں اور  دوسرے لوگوں کے حق میں یہی بہتر ہے کہ آپ مر جائیں، تو آپ کو فوراً اپنا علاج کروانے کے لیے اپنے ڈاکٹر یا سائکائٹرسٹ سے رجوع کرنا چاہیے۔

تبصرے

Raaj Wellfair Matab

قرشی لیسٹ 1 سے 75 تک

قرشی لیسٹ 76 سے 150 تک