RWM18012023 الحاق فیڈرل بورڈ آف ایجوکیشن اور نیشنل کونسل فار طب
نیشنل کونسل فار طب اور فیڈرل بورڈ آف ایجوکیشن کے درمیان طبیہ کالجز کے الحاق کا معاہدہ طے پاگیا ۔ صدر نیشنل کونسل فار طب حکیم محمد احمد سلیمی اور چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ایجوکیشن جناب قیصر عالم نے معاہدے پر دستخط کیے۔ معاہدے کے مطابق نیشنل کونسل فار طب سے ریکگنائزڈ طبیہ کالجز کا فیڈرل بورڈ آف ایجوکیشن کے ساتھ الحاق کیا جائے گا اور طبیہ کالجز کے طلباء سال اول اور سال دوم کے امتحانات فیڈرل بورڈ کے تحت دیں گے اور پاس ہونے والے طلباء کو انٹرمیڈیٹ کی اسناد فیڈرل بورڈ جاری کرے گا۔ معاہدے میں Affiliation کے طریقہ کار کو وضع کیا گیا ہے جس کے مطابق نیشنل کونسل فار طب کے ریکگنائزڈ طبیہ کالجز آن لائن اپلائی کر کے affiliate ہو جائیں گے۔ معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب فیڈرل بورڈ کے کانفرنس روم میں منعقد ہوئی ۔ اس موقع پر رجسٹرار طب کونسل محمد اسماعیل خان, چیئرمین نصاب کمیٹی حکیم حافظ فرید یونس , حکیم شیر افگن ,حکیم سعد عابد میر اور کنٹرولر ایجوکیشن طب کونسل محمد اشرف صدیقی نے نیشنل کونسل فار طب کی جانب سے جبکہ کنٹرولر ٹیکنیکل ایجوکیشن مس شفق , ڈپٹی ڈاٰریکٹر affiliation جناب ندیم عباسی اور مسٹر وقاص نے شرکت کی۔ اطباء اور طلبائے طب کو اہم سنگ میل عبور ہونے پر مبارک باد ۔
تبصرے