RWM20092023 طبی اصطلاحات
مشہور طبی اصطلاحات
1 فلفلین
فلفل سیاہ (کالی مرچ) فلفل دراز (مگھاں)
2 ترپھلہ
ہلیلہ بلیلہ آملہ
3 ترکٹا
فلفل سیاہ فلفل دراز زنجبیل
4 چہار تخم
تخم ریحان تخم بارتنگ تخم کنوچہ تخم اسپغول
5 چہار مغز
مغز تخم خیارین مغز تخم کدو مغز تخم تربوز مغز تخم خربوزہ
6 چتر بیج
میتھی ھالوں کلونجی اجوائن
7 چتر جات
تج قلمی تیز پات الائچی ناگیسر
8 پانچ کھار
کھار تل سجی کھار جوا کھار مولی کھار ڈھاک کی کھار
9 پچکول
چب چیتہ پیپلا مولی پیپل
10 پنج انگ
پتے پھول جڑ چھال پھل/مغز
11 پنج لون
نمک لاہوری نمک طعام نمک سانبھر نمک سونچر نمک بریاری
12 پنج مول خرد (اصولِ خمسہ صغیرہ) شال پرنی برسٹ پرنی کٹائی خرد کٹائی کلاں خار خسک
13 پنج مول کلاں... (اصولِ خمسہ کبیرہ)
سونا پاٹھا پاڑل کنبھاری ایرنی بیل
14 آشو
غیر مقطر شراب
15 بودادہ
کسی دوا کو اس وقت تک بریاں یا گرم کرنا کہ اس میں محض بو پیدا ہو جائے
16 بوتہ
(کوزہ گلی) مٹی کا مخصوص برتن جو مونجھ روئی اور چکنی مٹی کی مدد دے بنایا جاتا ہے
17 بویہ
چکنی مٹی سے تیار چوڑے منہ کے برتن کو کہتے ہیں
18 بہمنین
بہمن سُرخ و بہمن سفید
پاچک دستی
ہاتھ سے بنے اُپلے جس کی آنچ ہلکی ہوتی ہے
19 پاچک دستی
(جنگلی ایرنے)جنگلی اُوپلے جن کی آنچ تیز ہوتی ہے
20 پارچہ دبیز نمودہ
کپڑے سے چھاننا
21 تراشہ نمودہ
کسی دواء کو کاٹ کر اس کے تراشے بنانا
22 تودرین
تودری سُرخ و تودری سُفید
23 تسقیہ
کسی سیال چیز کو خشک مادے کے ساتھ اس قدر کھرل کرنا کہ سیال اس میں جذب ہو جائے
24 تشمیع
سم الفار کو موم جیسا بنانا
25جلمندرہ
مرکب جو جل جنتر کے عمل میں کڑاہی و پیالہ کے مقامِ اتصال پر لگایا جاتا ہے
26 چویہ
دواء کو آگ کی حرارت پر رکھ کر کسی سیال کو اس دواء کے اوپر آہستہ آہستہ ٹپکانا
27 جل جنتر
ایک خاص ترکیب کا عمل جس میں کڑاھی اور پیالے کا استعمال ہوتا ہے
چرخ دینا
کسی دھات کو حرارت سے پگھلانے کا عمل
28 چرخ کھانا
حرارت سے کسی دھات کو اس قدر پگھلانا کہ وہ حرارت کی وجہ سے چکر کھانے لگے
29 چھل بند کرنا
پارے کے ہمراہ کسی دھات کو ملا کر گولی بنانا
30 خل
سرکہ
31 رسائن
وہ دوا جو بڑھاپے کو نہ آنے دے. جو جسمانی قوّت کو قائم رکھے جو محافظ صحت ہو جیسے ہلیلہ جات بعض اکسیری ادویات اور کچھ کشتہ جات
32 سائیدہ
سِل بٹّے کی مدد سے پسی ہوئی دوا
33 شگفتہ
یعنی کہ کھلنا. دوا کو آگ پر رکھنے پر کھل جانا جیسے پھٹکری اور سہاگہ وغیرہ آگ پر رکھنے سے کھل جاتے ہیں
34 شلہ
کھچڑی. جس کو اسقدر پکایا جائے کہ وہ ہریرہ کی مانند ہو جائے
35 شیرہ دختر
ایسی عورت کا دودھ جس کی گود میں لڑکی ہو
یہ دودھ اکثر کان کے درد میں مفید ہوتا ہے
36 شیر پسر
ایسی عورت کا دودھ جس کی گود میں لڑکا ہو
37 لبن النساء
عورت کا دودھ
38 صلایہ
مبالغہ کی حد تک باریک پیسنا
39 صیقل
قلعی کرنا موتی کی طرح بنانا حبوب پر سونا یا چاندی کے اوراق چڑھانا
40 صبیخ
ٹنکچر عصارہ یا ست جیسے ست پودینہ
41 غواص
ایسی کیمیائی ادویہ جو دھات میں اس طرح جم جائے کہ اندر و باہر یکساں طور پر اس کا رنگ آ جائے
کرسی/کڑسی
اُپلوں کا چُورا کرسی کہلاتا ہے
42 کف گرفتہ
جھاگ اتارنا. جیسے شہد یا شکر کے قوام سے اتاری جاتی ہے
43 گداز نمودہ/گداختہ
وہ عمل جس میں دوا حرارت کے زیرِ اثر کسی رقیق میں حل ہو جائے
44 گھاٹ
جو کے دلیہ کو کہتے ہیں
45 لطوخ
نیم سیال دوا جو بطور ضماد عضو ماؤف پر لگائی جاتی ہے
46 لگدی یا نغدی
کسی سبز یا خشک بوٹی یا دوسری دوا کو پانی میں تر کر کے گھوٹ کر پیڑہ سا بناتے ہیں جس میں مطلوبہ چیز کو رکھ کر آگ دی جاتی ہے
47 لبدی
گوندھی ہوئی نیم منجمد چیز جس سے گولی باندھی جا سکے
48 غلاف ہلامی
گولیوں پر سریش چڑھانا
49 غلاف قرنی
گولیوں پر قرن (سینگ) کا سفوف چڑھانا جس سے معدے میں حل نہیں ہوتی بلکہ آنتوں میں پہنچ کر اس کا عمل ہوتا ہے
50 مخروج نمودہ
کسی سیال دواء میں خشک ادویہ کے سفوف کی آمیزش
51 مصوص
مرغ یا کبوتر کے پیت میں مصالحہ یا دوا بھر کر سرکہ کے ساتھ پکا کر تیار کی ہوئی چیز
52 مزورہ
ایسا شوربہ جو صرف سبزیوں سے تیار کیا گیا ہو
53 ماء الحیات
ایسا مرکب جس کی مدد سے دھاتوں کے کشتہ جات کو دوباہ اس کی اپنی صورت میں لا کر کشتے کے صحیح یا غلط ہونے کا فیصلہ کیا جاتا ہے
54 قمقم
ایسا لوٹا جس میں سرپوش ڈھکا ہو
55 روغن سرشف
سرسوں کا تیل
56 شیرج
تِل کا تیل
57 مروقین
آبِ برگ مکوہ سبز و آبِ برگ کاسنی سبز
58 آب مروق
مکو کاسنی ترب پالک شلجم چقندر سبز سے حاصل کیا جاتا ہے
مروق کرنے کی ترکیب ہے کہ ہری پتیوں کو نچوڑ کر پانی نکالیں
پھر اسے خفیف سی آنچ پر گرم کریں. جب پھٹ جائے اور سبزہ پانی الگ ہو جائے تو چھان لیں
59 عرض
اس حالت کو کہتے ہیں جو کسی مرض سے ہیدا ہو جاتی ہے
جیسے بخار سے سر درد
60 کاسر
توڑے والا
61 کلیہ
گردہ
62 لذاع
لگنے والی دواء. وہ دوا جو اپنی حدّت اور تیزی کی وجہ سے عضو میں سوزش پیدا کرے
63 لعق
چاٹنا
64 لعوق
وی دوا جو چاٹی جائے
65 مُدِرِّ بول
وہ ادویات جو پیشاب زیادہ مقدار میں بنائیں اور خارج کریں
66 استحالہ
ایک حالت سے دوسری حالت میں تبدیل ہو جانا. مثلاً گرم پانی کا سرد ہو جانا. یا گرم ہونے پر پانی کا بخارات میں اُڑ جانا
67 مرہم
پسی ہوئی یا باریک کی ہوئی دوا جو موم روغن یا اسی قسم کی کسی دوسری دوا کے ساتھ ملا دی جاتی یے
اور پھوڑے پھنسی زخم یا ورم میں استعمال کی جاتی یے
68 مرہم سفید
سفیدہ قلعی و موم دونوں اشیاء ہم وزن
اور تلوں کا تیل دونوں سے دو گنا
موم کو روغن کے ہمراہ ہلکی آنچ پر پگھلائیں. اسے ھاون دستے میں ڈالیں. بعد ازاں سفیدہ تھوڑی ٹھوڑی مقدار میں ڈالتے جائیں اور زور دار ھاتھوں سے مکس کریں
حتیٰ کہ جم جائے مرہم سفید تیار ہے
69 مرہم سُرخ
مردار سنگ و روغن زیتون ہر واحد دو دو حصہ سرکہ دس حصہ سب کو ملا کر زور دار ھاتھوں سے اچھی طرح حل کرتے جائیں کہ گاڑھا سا ہو جائے
پھر اس میں مردار سنگ کے وزن برابر ہلدی شامل کر کے اچھی طرح مکس کر لیں
70 احتباس طمث
حیض کا بند ہو جانا
ست سلاجیت
سلاجیت کو مصفیٰ کر کے جو سلاجیت حاصل ہوتی ہے اس کو ست سلاجیت کہتے ہیں. سلاجیت پتھر نما ہوتی ہے اور اس کو مصفیٰ کرنا ضروری ہوتا ہے. اس کو مصفی کرنے کی دو تراکیب ہیں
ایک ترکیب آتشی جس میں آگ کی مدد سے سلاجیت مصفیٰ کی جاتی ہے
اس ترکیب سے حاصل شدہ سلاجیت
سلاجیت آتشی کہلاتی ہے
دوسری ترکیب میں سورج کی حرارت استعمال ہوتی ہے
اس ترکیب سے حاصل شدہ سلاجیت آفتابی سلاجیت کہلاتی ہے
71 احتراق
جل جانا
72 فواق
ہچکی
73 فواکہات
میوہ جات
74 استفراغ
بدن سے کسی مادے کا اخراج ہونا
75 استمنا بالید
مشت زنی (ھاتھ سے مادہ منویہ خارج کرنا)
76 دیدان
کیڑے
77 سرعت انزال
بوقت جماع مادہ منویہ کا جلد خارج ہو جانا
78 سُعال
کھانسی
کھانسی تنفس کی وہ حرکت ہے جس سے ہوا کی نالی کے فضلات وغیرہ خارج کرنے کی طبعی کوشش کی جاتی ہے
79 سقوطِ اسنان
دانتوں کا گرنا
80 عاطوس
وہ دوا جس سے چھینک آئے
81 ناشف
جذب کرنے والی چوسنے والی رطوبات کو کھینچنے والی
82 استحاضہ
عورتوں کا وہ مرض جس میں ہر دو ماہواری کے درمیان خون کا اخراج ہو
83 فلونیا
ایک مرکب معجون ہے جو کہ سُن کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے
84 عصارہ/افشردہ
سبز جڑی بوٹیوں اور فواکہات کے نکلے پانی کو عصارہ کہتے ہیں
85 تضمید
ضماد لگانا لیپ کرنا
86 تکمید
ٹکور کرنا سینکنا
87 جاذب
جذب کرنے والا اپنی طرف کھینچنے والا
88 حابس
بند کرنے والا، روکنے والا
89 طبق
پرت اس کی جمع طبقات ہے
90 عاصر
نچوڑنے والی
وہ دوا جو نچوڑ کر اعضاء کے اندر کی رطوبتوں کو باہر لے آئے
91 عاصور
بیداری کی حالت میں سینہ کے اندر بوجھ اور سوزش کا محسوس ہونا
92 حار
گرم
93 بارد
ٹھنڈا سرد
94 رطب
تر جس میں رطوبت ہو گیلا
95 یابس
خشک
96 ثقبہ
سوراخ
97 تنقیہ
پاک کرنا مواد کو بدن سے خارج کرنا
98 بَطلان
قوّت کا فنا ہو جانا.فعل کا موقوف اور فنا ہو جانا
99 اَبِیلِیمِیا
مرگی کی ایک مہلک قسم ہے جو تمام بدن کے تشنج (اینٹھن) سے پیدا ہوتی ہے لفظی معنی وہ تشنج جس میں حس و حرکت کھو جائیں
100 اَبُو بَلقِیا
وہ فالج جس میں چہرے کے علاوہ تمام جسم مفلوج ہو جائے
101 علقہ
خون کا لوتھڑا جما ہوا خون
102 قوّت سامعہ
سننے کی طاقت
103 تاریکی چشم
آنکھوں میں اندھیرا اترنا
104 ثقیل
دیر ہضم
105 ضعفِ اشتہا
بھوک کی کمی
106ملیّن
آنتوں کو نرم کرنے والی ملیّن ادویہ معدہ و آنتوں کے مواد کو نکالتا ہے
107 مسکّن
سکون آور
108 استرخاء
ڈھیلاپن
109 پرسوت
وضع حمل کے بعد کا بخار
110 پائیوریا
مسوڑھوں سے خون آنا
111 بھسم روگ
خطرناک بیماریاں
112 کاسر ریاح
پیٹ کی گیس خارج کرنے والی
113کثرت طمث
ماہواری کی زیادتی
114 سنگ مثانہ
مثانہ کی پتھری
115 کرم شکم
پیٹ کے کیڑے
116 مار گزیدہ
سانپ کا ڈسا ہوا
117 خشونت
کھردرا پن
118 تپ
بخار
119 تپ حار
گرمی کی وجہ سے بخار
120 دافع برودت معدہ
معدہ میں ٹھنڈک کو دور کرنے والی
121 تعفّن (septic)
تعفّن اس حالت کا نام ہے جو عارضی حرارت کے عمل سے کسی رطوبت میں حاصل ہوتی ہے جس سے وہ رطوبت اپنےکام کی نہیں رہتی مگر اس کی حقیقت میں تبدیلی نہیں ہوتی
122 دافع تعفن
تعفّن کو دور کرنے والی
123 کدّو دانے
پیٹ کے کیڑوں کی قسم
124 نقرس
چھوٹے جوڑوں کا درد
125 گھنٹیا
جوڑوں کا درد. یہ دردیں مدافعتی نظام میں خلل کی وجہ سے پیدا ہوتی ہیں
126 عظم
ہڈی
127موادِ لحمیہ
گوشت بنانے والا مواد
128نفخ شکم
پیٹ میں ہوا بھر جانا
129 نفّاخ
ہوا پیدا کرنے والا
130 معیادی بخار
ٹائیفائیڈ
131 گرانی
بھاری پن
132 ضعفِ اشتہا
بھوک کی کمی
133 سرسام
دماغی ورم
134 رسونت
ایک دوا کا نام جو کہ سمبلو کے درخت سے بنائی جاتی ہے
135 دماغی ہیجان
دماغی پریشانی
136 کمزوری امعاء
آنتوں کی کمزوری
137 دردِ سر حار
گرمی سے پیدا ہونے والا سر درد
138 دردِ شقیقہ
آدھے سر کا درد
139 گھمبیر
پھوڑے کی ایک قسم
140 مُبَرّد
ٹھنڈک پیدا کرنے والی
141 محرّک باہ
شہوت انگیز
142 کاسر ریاح
گیس ختم کرنے والی
143 ناخونہ
آنکھ میں گوشت کا ابھار
144 معیادی بخار
ٹائیفائیڈ
145 امراضِ باردہ
ٹھنڈک یا سردی کے بخار
146 لاذع
وہ دوا جو اپنی تیزی اور حدّت کی وجہ سے عضو میں سوزش پیدا کر دے
147 لازوق
وہ دوا جو زخم پر لگا دی جائے اور وہ اس طرح چپک جائے کہ اچھے یونے تک نہ اترے
148 مقیاس الحرارت.
درجہ حرارت ناپنے کا آلہ(تھرما میٹر)
149 مُکَلّس
تکلیس کیا ہوا کشتہ کسی شے کو اتنی آنچ میں رکھنا کہ وہ چونہ کی مانند ہو جائے
150 جنین
بچہ جب تک پیٹ کے اندر رہے جنین کہلاتا ہے
151 کبد
جگر
حکیم تصور محمدی
کوآرڈینیٹر صدر نیشنل کونسل فار طب حکومت پاکستان
ترجمان پاکستان طبی کانفرنس 03226982026
تبصرے