RWM11012024 بارہ سنگھا

 سردی کی شدت سے چھوٹے بچے اکثر چیسٹ انفیکشن کا شکار ہو جاتے ہیں جس کا علاج ایلوپیتھک ڈاکٹر صاحبان اینٹی بائیوٹک ادویات جس میں سیرپ اور لگاتار انجیکشن سے کرتے ہیں ۔ 

اس کا لامحالہ نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ متاثرہ بچہ مکمل طور پر ٹھیک بھی نہیں ہوتا اور مسلسل اینٹی بائیوٹک ادویات سے بچے کے ریڈ بلڈ سیلز کم ہو جاتے ہیں ، رنگت پیلی پڑ جاتی ہے اور بچہ انتہائی نحیف و نزار ہو جاتا ہے ۔

ہزاروں روپیہ لگا کر بچے کی صحت بھی برباد ہوتی ہے اور مکمل شفایاب بھی نہیں ہوتا ۔

طب میں کشتہ قرن الیل (اشرف لیبارٹریز) جسے عرف عام میں بارہ سنگھا کہا جاتا ہے ، ایک چائے والے چمچ میں چٹکی سی ڈال کر شہدمکس کریں اور صبح دوپہر شام تین بار بچے کو چٹوا دیں ۔

ان شاءاللہ تین سے چار دنوں میں بچہ تندرست ہو جائے گا ، بغیر کسی سائیڈ ایفیکٹ کے ۔ اس کے ساتھ شربت بنفشہ کا استعمال سونے پہ سہاگا والا محاورہ یاد دلا دے گا ۔

تبصرے

Raaj Wellfair Matab

قرشی لیسٹ 1 سے 75 تک

قرشی لیسٹ 76 سے 150 تک