RWM10022024 یوہمبین

 السلام علیکم 

سٹیرائیڈز ایک قسم کی دوائیاں ہیں جو جسم کے ہارمونز کو  فورا زیادہ  یا کم کر سکتی ھیں سٹیرائڈز ارگانک کمپونڈ ہیں جو پودوں  جانوروں  اور فنجائی میں بھی پاے جاتے ہیں اور یہ مختلف کام سرانجام دیتے ہیں سٹیرائیڈز عموماً دو طرح کی ہوتی ہیں: قدرتی سٹیرائیڈز اور سنتھیٹک سٹیرائیڈز۔ قدرتی سٹیرائیڈز جانوروں یا پودوں سے حاصل کی جاتی ہیں، جبکہ سنتھیٹک سٹیرائیڈز  لیبارٹری میں بھی تیار کیے جاتے ہیں

جو زیادہ سٹیرائڈز استعمال ھوتے ہیں 

ان میں

1. Prednisone

2. Prednisolone

3. Dexamethasone

4. Hydrocortisone

5. Methylprednisolone

شامل ہیں یہ مختلف امراض میں ایمرجنسی کے طور پر استعمال کیے جاتے ہیں۔ جیسے کہ الرجک ریکشن سوزش آٹوایمون امراض کینسر درد آرتھرائٹس، الرجی، یورینری انفیکشن   وغیرہ

 ان تمام  سٹیرائڈز کے بہت زیادہ ساہئڈ افیکٹس ھوتے ہیں یہ صرف وقتی طور پر مرض کی شدت کو کنٹرول کرنے کے لیے استعمال ھوتے ہیں ۔ حکماء  ان ادویات کو استعمال نہیں کر سکتے

اور رہی بات یوہیمبین کی تو یہ

 ایک الکلاہئڈ ھے 

سٹیرائڈز نہیں یہ ایک درخت کی چھال سے حاصل کیا جاتا ھے اور مختلف امراض میں خاص کر مردانہ جنسی امراض میں مبتلا شخص کے لیے تجویز کیا جاتا ھے 

یوہیمبین کی مقدار ایک بالغ مرد کے لیے مختلف ہوتی ہے اور یہ عوامل جیسے عمر، جنس، وزن، اور طبی حالت پر منحصر ہوتی ہے۔ عموماً، ایک بالغ مرد کی طبی حالت  کو مد نظر رکھتے ہوئے اس کی مقدار کو استعمال کرنا ھوتا ھے ۔

سلامت رھیں  دعاؤں میں یاد رکھیں 

حکیم ڈاکٹر قیصر عباس خاکی

تبصرے

Raaj Wellfair Matab

قرشی لیسٹ 1 سے 75 تک

قرشی لیسٹ 76 سے 150 تک