RWM29022024 مرگی
مرگی/صرع کی اقسام
طب قدیم میں مادہ مرض کے محل وقوع اوراسباب کے لحاظ سے اسکی مختلف قسمیں ہیں
صرع دماغی
اگر مادہ دماغ میں تو دماغ کی مرگی یا صرع دماغی کہتے ہیں
صرع اطرافی
اگر مادہ ہاتھ پاؤں میں ہو تو صرع اطرافی کہیں گے
صرع معدی
اگر مادہ معدہ میں ہو تو صرع معدی کہتے ہیں
صرع رحمی
اگر مادہ رحم میں ہوتوصرع رحمی کہتے ہیں
صرع طحالی
اگر طحال میں ہوتو صرع طحالی کہیں گے
صرع مراقی
اگر مراق میں ہوتوصرع مراقی کہتےہیں
صرع دیدانی
اگر کرم امعا کی وجہ سے ہوتو صرع دیدانی کہیں گے
صرع سمی
اگر کسی زہریلے جانور بچھو وغیرہ کے کاٹنے سے ہوتو صرع سمی کہلاتی ہے
انکے علاوہ صرع کی ایک خاص قسم اور بھی ہے جسکانام ابیلیمیا ہے یہ نہایت ردی اور مہلک قسم ہوتی ہے ان تمام اقسام میں سے اول الذکر تین قسمیں صرع دماغی۔صرع معدی اور صرع اطرافی زیادہ مشہور ہیں صرع اطفال کو ام الصبیان کہتے ہیں
طب جدید میں بھی صرع کی کئی قسمیں ہیں
1- صرع شدید grand mallیا hot mall
اسکا حملہ شدید اور اکثر ہوتا ہے
2- صرع خفیف petit mall
اسمیں صرع کا حملہ کبھی کبھی ہوتا ہے اور اکثر اسکے ساتھ تشنج بھی نہیں ہوتا
3- صرع متواترstatus apiliptica
اس میں پےدرپےدورےپڑتےہیں ابھی ایک دورہ ختم نہیں ہواکہ دوسراپڑگیا
4- دوار صرعی apiliptic vatigo
اسمیں سرچکراکرقدرےبیہوشی ہوتی ہے اور کبھی چہرہ اورگردن میں خفیف تشنج بھی ہوتاہے لیکن ایک دو منٹ بعد مریض اچھا ہوجاتاہے
5- صرع مع الحواسjecksonian epilipcy
طب جدید میں مرگی کی یہ قسم بھی بیان کی گئی ہے کہ مریض بیہوش نہیں ہوتا صرف چہرہ یا ہاتھ پاؤں سے تشنج شروع ہوکر پورے بدن میں پھیل جاتاہے یااسی مقام تک محدود رہتاہے اور مرگی کی باقی علامات ظاہر ہوتی ہیں
اگلی قسط میں اسکی تشخیص پر بات ہو گی
حکیم سیدنادرضیاء گولڈمیڈلسٹ امیرمدنی دواخانہ کوٹ ادو
03415584833
تبصرے