RWM29022024 جگر
*اپنے جگر کا خیال رکھیں*
کئی لوگ رات کو دیر سے گھر پہنچتے ہیں اورکھانے سےفارغ ہوتے ہی کچھ دیر چلنے پِھرنے کے بجائے فوراً ہی بستر پر لیٹ جاتے ہیں ، طبّی اعتبار سے ان کی یہ عادت انتہائی نقصان دہ ہے ، اس سے پیٹ پھولتا ہے، کولیسٹرول بڑھتا ہے، شوگر پرابلم ہوجاتا ہے، جسم کے مختلف حصوں میں درد ہوتا ہے، وزن بڑھتا ہے، کمر کی ہڈی میں تکلیف پیدا ہوتی ہے اور نہ جانے کیا کیا بیماریاں جسم میں داخل ہوجاتی ہیں۔
وَزْن بڑھانے میں مذکورہ بےاحتیاطی کے ساتھ ساتھ یہ چیزیں مِٹھاس ، میدہ اور جمنے والی چکناہٹ جس میں چربی ، گھی اور بعض تیل بھی شامل ہیں۔ ان کے زیادہ استعمال نیز بیٹھ کر دیر تک لکھنے پڑھنے یا دفتری کام کرنے ، پیدل چلنے کے بجائے صِرْف اسکوٹر یا کار وغیرہ میں سفر کرنے ، چار زانو یعنی چَوکَڑی مار کر بیٹھ کر کھانے ، ٹیبل کرسی پر پاؤں لٹکا کر کھانے ، کھانا زیادہ کھانے ، زیادہ گَرْم کھانے ، بدن کا وَزْنْ اکثر بائیں ( یعنی Left ) طرف ڈالنےمَثَلاً بیٹھے ہوئے یا کھانا کھاتے ہوئے بایاں ( یعنی Left ) ہاتھ زمین پر ٹیکنے ، دیوار وغیرہ پر بائیں ( یعنی Left ) طرف سہارا لینے ، پانی پی کر فوراً سوجانے کا بھی وزن بڑھانے میں بڑا دخل ہے۔
ایسوں کی ایک تعداد ہے جن کے جگر ( Leaver ) پر چربی ہوجاتی ہے، حالانکہ بندہ جگر کے بَل پر زندہ رہتا ہے ، بے شک دِل بھی بدن کا اہم ترین حصہ ہے مگر جگر بھی کم اہم نہیں ، ایسے افراد کو چاہئے کہ پہلی فرصت میں اپنے کلیجے یعنی جگر کی خبر لیں اور اس کا ٹیسٹ کروائیں ، اور اگر کچھ نکل آئے تو مت گھبرائیں ، کسی اچھے حکیم سے مشورہ کرکے روزانہ پابندی سے ایک کریلے کا جوس پئیں اور صبح صبح درمیانی رفتار سے ایک گھنٹہ یا کم از کم 45منٹ پیدل چلیں ، بلکہ تندرست ہو یا مریض جو پیدل چل سکتا ہو تو میری گزارش ہے کہ وہ چلے اور کچھ نہ کچھ وَرْزِش بھی کرے ، اس سے جگر کی چربی پگھلے گی ، ایک آدھ مہینہ اس نسخے پر عمل کرکے آپ دوبارہ ٹیسٹ کروائیں گے، تو اگر چربی ختم نہ بھی ہوئی ہوگی تو کمی ضرور آئی ہوگی اِن شآءَ اللہ الکریم ، پھر اس نسخے پر عمل جاری رکھیں گے تو اِن شآءَ اللہ آپ کا جگر کلیئر ہوجائے گا۔ لیکن یہ یاد رکھئے کہ ” سَو دَوا کی اِک دوا پرہیز ہے۔ “ لہٰذا ڈاکٹر آپ کو بولے اس سے پہلے میری بات مان لیجئے اور اپنی صحت کا اس لئے خیال رکھئے تاکہ بہتر طریقے سے عبادت کی جاسکے۔
تبصرے