RWM1712204 کروموتھراپی ( رنگوں سے علاج )

 مورخہ 17دسمبر بروز منگل محترم جناب حکیم محمد احمد سلیمی صدر نیشنل کونسل فارطب کی زیرِ صدارت نیشنل کونسل فارطب کا دسواں اجلاس مری کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا ۔اجلاس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔اجلاس میں نیشنل کونسل فارطب اور نیشنل کونسل فار ہومیوپیتھی کے مجوزہ انضمام کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کی گئی۔کروموتھراپی (رنگوں سے علاج)کو سلیبس کا حصہ بنانے کی منظوری دی گئی ۔پریذیڈینٹ نیشنل کونسل فارطب فری آنلائن سہ ماہی سی پی ڈی پروگرام کلینیکل پتھالوجی کے سرٹیفکیٹ جاری کرنے اور اگلا سی پی ڈی پروگرام کرومو تھراپی (رنگوں سے علاج)کے موضوع پر کرنے کی منظوری دی گئی۔غیر اخلاقی تشہیری سرگرمیوں میں ملوث حکیم نور احمد اور حکیم محمد سرفراز کے اعترافی اور معزرت کے ویڈیو بیان اور بیان حلفی کے بعد انکی رجسٹریشن مشروط طور پر بحال کرنے،ڈاکٹر شرافت حسین کے ویڈیو بیان کے بعد انکے خلاف کارروائی مؤخر کرنے اور حکیم شہزاد کے بیان حلفی اور آئندہ ایسی غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث نہ ہونے کی یقین دہانی پر حکیم شہزاد کو Under Observation رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔بی ای ایم ایس ڈگری کروانے کے حامل یونیورسٹیز کے ڈیپارٹمنٹس میں فیکلٹی کے Criteria اور بی ای ایم ایس کیلیئے ملک بھر میں یکساں نصاب رائج کرنے اور سلیبس کو بروقت اپڈیٹ کرنے کیلیئے نیشنل کونسل فارطب کی NCRCکے قیام کی منظوری دی گئی ۔نیشنل کونسل فارطب کے سائنٹیفک جرنل Pakistan Journal of Unani Medicine کے نام،آڈیٹوریل بورڈ اور معاون اراکین کی منظوری دی گئی۔طب کمپلیکس کی تعمیر میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے اور این او سی کے جلد حصول کیلیئے نائب صدر نیشنل کونسل فارطب محترم جناب حکیم سراج الدین چانڈیو اور رجسٹرار جناب محمد اسماعیل کو ٹاسک دیا گیا۔

حکیم ذوالفقار علی ملک ( ترجمان نیشنل کونسل فارطب)




تبصرے

Raaj Wellfair Matab

قرشی لیسٹ 1 سے 75 تک

قرشی لیسٹ 76 سے 150 تک