اشاعتیں

طبی کانفرنس جراحی06112019Tabbi Confarnce Jahi

طبیب حکیم ، ایلو پیتھک ڈاکٹر اور ہومیو پیتھک معالجین کو پریکٹس کرنے کے یکساں حقوق حاصل ہیں - ڈاکٹر مشتاق سلہریا حکیم اپنے مطب پر اپنے مریضوں کے لیے چھوٹے پیمانے پر دواسازی کرسکتے ہیں ، ڈاکٹر منور حیات پاکستان طبی کانفرنس طبیب اور طب کی بقاءاور حقوق و تحفظ کے لیے جد وجہد جاری رکھے گی- حکیم احمد سلیمی ( )پاکستان طبی کانفرنس شعبہ جراحت کے زیر اہتمام حکیم جراحت کی ضرورت، ذمہ داریاں اور تقاضے کے موضوع پرالحمرا کلچرل کمپلیکس ، قذافی سٹیڈیم لاہور میں ایک روزہ سمینارکا انعقاد ہوا- صدارت پاکستان طبی کانفرنس پنجاب کے صدر پروفیسر حکیم حافظ محمد یونس نے کی ، مہمانان خصوصی میں چیف ایگزیکٹو پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن ڈاکٹر مشتاق احمد سلہریا ، چیف ڈرگ کنٹرولر پنجاب ڈاکٹر منور حیات ، انچارج شعبہ طب و ہومیو پنجاب ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ لاہور ڈاکٹر شاہد حسین ، چیئرمین پاکستان طبی کانفرنس شعبہ جراحت حکیم محمد احمد سلیمی اور ممبر قومی طبی کونسل پروفیسر حکیم محمدیوسف تھے -سمینار میں منیجر طب حکیم فاروق حسن نے طبیب جراح کے لیے مطب کے کم از کم معیارات پر، ڈاکٹر محمد احمد بھٹی نے جراح کی ضرورت ، ذمہ داریاں اور تقاضے...